آبنائے ہرمز اور جزیرہ قشم کے قریب تین دھماکوں کی آوازیں، ایرانی حکام خاموش
👁️ 316 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز اور جزیرہ قشم کے قریب تین دھماکوں کی آوازیں، ایرانی حکام خاموش
تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب آبنائے ہرمز اور جزیرہ قشم کے قریب تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پہلے دو دھماکے پیر کی رات دیر گئے جبکہ تیسرا دھماکہ منگل کی صبح سنا گیا۔ مہر نیوز ایجنسی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ دھماکے آبنائے ہرمز کے علاقے میں ہوئے اور ان کا مقصد ممکنہ طور پر وہاں سے گزرنے والی بحری ٹریفک کو کنٹرول کرنا تھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق قشم جزیرے کے جنوبی علاقے کے قریب دھماکوں کی آوازیں سننے میں آئیں، تاہم ان کی نوعیت اور مقام کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دھماکوں کا تعلق ممکنہ طور پر ٹریفک مینجمنٹ یا بحری سرگرمیوں سے ہو سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
تاحال ایرانی حکام، پاسدارانِ انقلاب یا دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے دھماکوں کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، جس کے باعث واقعے کی نوعیت اور وجوہات کے حوالے سے صورتحال غیر واضح ہے۔
آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی تیل تجارت کا بڑا حصہ گزرتا ہے، اس لیے اس علاقے میں کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کو بین الاقوامی سطح پر اہمیت دی جاتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ: اسرائیل کا حماس کے سکیورٹی ادارے کے اعلیٰ عہدیدار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
21/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کی خبر امریکی سینٹکام نے مسترد کردی
21/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11920 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9274 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7533 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5488 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C