آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز پر حملہ، 12 افراد زخمی، 11 بھارتی شہری شامل
👁️ 113 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز پر حملہ، 12 افراد زخمی، 11 بھارتی شہری شامل
عمان(ڈیلی اردو) آبنائے ہرمز سے گزرنے والے پاناما کے پرچم بردار تجارتی جہاز ایم ٹی آن پیس کو عمان کے ساحل کے قریب ایک مقذوف سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں عملے کے 12 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 11 بھارتی شہری شامل ہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق جہاز پر مجموعی طور پر 19 افراد سوار تھے، جن میں 17 بھارتی شہری شامل تھے۔ حملے کے بعد عمانی حکام کی مدد سے زخمی عملے کو بحفاظت نکال کر عمان کے شہر خصب منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
بھارت نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں تجارتی جہازوں اور ملاحوں کو نشانہ بنائے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے حملے کی ذمہ داری کسی فریق پر عائد نہیں کی اور بحری آمدورفت کو لاحق خطرات کے پیش نظر ایسے حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف تجارتی جہازوں کو مسلسل سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے۔ حالیہ عرصے میں متعدد ٹینکروں کو پیش آنے والے واقعات کے باعث خطے میں بحری نقل و حرکت اور توانائی کی عالمی ترسیل کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔
آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین توانائی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے اور یہاں سے عالمی تیل اور مائع قدرتی گیس کی ایک بڑی مقدار گزرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اہم بحری راستے میں کسی بھی طویل رکاوٹ کے عالمی توانائی کی قیمتوں اور بین الاقوامی تجارت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
تاحال اس تازہ حملے کی ذمہ داری کسی گروہ یا ملک نے قبول نہیں کی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C