آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
👁️ 256 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ہفتے کے روز پاناما کے پرچم بردار ایک تجارتی جہاز پر مبینہ ڈرون حملے کے بعد ایران میں نئے فضائی حملے کیے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق تجارتی جہاز رانی کے خلاف ایران کی "مسلسل جارحیت" کے جواب میں ملک بھر میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں فوجی سازوسامان، مواصلاتی نظام، فضائی دفاعی تنصیبات اور ڈرون ذخیرہ کرنے کے مراکز شامل ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ حملے ایران کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی بار بار مبینہ خلاف ورزیوں کے ردِعمل میں کیے گئے ہیں۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ “ایک وقت ایسا بھی آ سکتا ہے جب ہمارے لیے مزید تحمل کا مظاہرہ کرنا ممکن نہ رہے۔”
ایران نے تاحال ان تازہ حملوں پر کوئی باضابطہ ردِعمل نہیں دیا ہے۔
سینٹکام نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا موقع دیا گیا تھا، لیکن اس نے ایسا نہیں کیا اور پاناما کے پرچم بردار آئل ٹینکر ایم ٹی کیکو پر ڈرون حملہ کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔
تازہ حملوں کے اعلان کے بعد صدر ٹرمپ نے ایک اور بیان میں کہا کہ یہ "بہت ممکن" ہے کہ تہران “کبھی سبق نہیں سیکھے گا۔”
بعد ازاں ہفتے کی شام انہوں نے مزید لکھا: “ایک وقت ایسا بھی آ سکتا ہے جب ہمارے لیے مزید تحمل کا مظاہرہ کرنا ممکن نہ رہے اور ہمیں وہ کام عسکری طور پر مکمل کرنا پڑے جو ہم نے بہت کامیابی سے شروع کیا تھا۔”
انہوں نے خبردار کیا کہ “اگر ایسا ہوا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا۔”
امریکی حملوں کے چند گھنٹوں بعد کویت اور بحرین نے اپنے فضائی دفاعی نظام فعال کرنے کا اعلان کیا۔
کویتی مسلح افواج نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے، جبکہ عوام سے سکیورٹی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی۔
ادھر بحرین کی وزارتِ داخلہ نے شہریوں سے پرامن رہنے اور قریبی محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی۔
یہ کارروائیاں ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب امریکہ نے دو روز قبل بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے 25 جون کو سنگاپور کے پرچم بردار کارگو جہاز ایم وی ایور لاولی پر مبینہ ڈرون حملے کے جواب میں ایران پر جوابی حملے کیے تھے۔
سینٹکام نے ان حملوں کو "طاقتور ردِعمل" قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ تجارتی جہاز رانی کے خلاف ایرانی کارروائیاں جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
دوسری جانب تہران کا مؤقف ہے کہ مذکورہ کارگو جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے "غیر منظور شدہ راستہ" استعمال کر رہا تھا، جبکہ امریکی حملے خود جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ نے ہفتے کی صبح جاری بیان میں کہا کہ اس کے جواب میں امریکی مفادات سے منسلک اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے اور موجودہ کشیدگی کی ذمہ داری "معاہدہ توڑنے والی امریکی حکومت" پر عائد ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور ایران نے 17 جون کو 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت کے تحت کشیدگی میں کمی پر اتفاق کیا تھا، جس میں ایران کی جانب سے 60 روز تک تجارتی جہازوں کی محفوظ اور بلا تعطل آمدورفت یقینی بنانے کا وعدہ بھی شامل تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C