24/March/2026

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی مہلت میں پانچ دن کی توسیع

👁️ 122 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی مہلت میں پانچ دن کی توسیع

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی مہلت میں پانچ دن کی توسیع

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے 23 مارچ بروز پیر اعلان کیا کہ ایران کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے دیا گیا الٹی میٹم پانچ دن کے لیے بڑھا دیا گیا ہے، اور اس دوران توانائی کی ایرانی تنصیبات اور بجلی گھروں پر امریکی حملے مؤخر رہیں گے۔ ایران کے ریاستی ٹی وی نے امریکی صدر کے اس اقدام پر اپنے ردعمل میں کہا، ’’امریکی صدر ایران کی سخت وارننگ کے بعد پیچھے ہٹ گئے۔‘‘

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹروتھ سوشل پوسٹ میں کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ’’بہت اچھی اور تعمیری بات چیت‘‘ہو رہی ہے، جس سے ’’مکمل اور جامع حل‘‘نکلنے کے امکانات ہیں، اور مذاکرات ’’پورا ہفتہ جاری رہیں گے۔‘‘

 

قبل ازیں ایران نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر ایرانی انرجی پلانٹس پر امریکی حملہ کیا گیا یا کسی زمینی حملے کا حکم دیا گیا تو پورے خطے کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جائے گا اور خلیج فارس میں بارودی سرنگیں بچھا دی جائیں گی۔

 

اٹھائیس فرور سے جاری اس جنگ کے باعث ایران میں 1,500 سے زیادہ، لبنان میں 1,000 سے زائد، اسرائیل میں کم ازکم 15 اور امریکی فوج میں 13 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ خلیجی خطے کے ساحلوں اور سمندری علاقوں میں بھی متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ لبنان اور ایران میں لاکھوں شہری بے گھر بھی ہو چکے ہیں۔

 

خلیجی عرب ریاست عمان کے ایک اعلیٰ سفارتکار نے بتایا کہ ان کا ملک، جو طویل عرصے سے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کرتا آیاہے، آبنائے ہرمز میں ایک محفوظ تجارتی گزرگاہ کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C