آرمی پبلک سکول کا خونریز واقعہ، لواحقین کا پشاور میں احتجاج
👁️ 138 بار دیکھا گیا
آرمی پبلک سکول کا خونریز واقعہ، لواحقین کا پشاور میں احتجاج
پشاور (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو) سات سال قبل سولہ دسمبر کو پاکستانی طالبان کے ہاتھوں آرمی پبلک سکول کے ہلاک ہونے والے طلبا کی یاد میں آج پشاور میں ایک سمینار منعقد کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے بچوں کے لواحقین آج تک انصاف کی تلاش میں ہے۔
بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی سیمنار اور واک میں شریک ہوئی، جنہوں نے اے پی ایس واقعے میں مارے جانے والے طلبا کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ سمینار سے خطاب کے دوران شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اے پی ایس کے واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزائیں دلوائیں۔
سمینار سے اپنے خطاب میں پاک یوتھ پارلیمنٹ کے چئیرمین محمد حکیم کا کہنا تھا، ”حکومت وقت سے یہی اپیل ہے کہ اے پی ایس بچوں کے قاتلوں کو سزا دی جائے۔ اس سے مرنے والے واپس تو نہیں آ سکتے لیکن ان کے ورثاء کو تسلی ہو گی کہ حکومت اور قومی ادارے عوام کو انصاف فراہم کر رہے ہیں۔‘‘
سمینار میں متاثرہ والدین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ سال گزرنے کے باوجود بھی انہیں انصاف نہیں مل سکا، جس کی وجہ سے وہ احتجاج پر مجبور ہیں۔ ہلاک ہونے والے ایک طالب علم اسفندیار کی والدہ کا کہنا تھا، ”اے پی ایس متاثرین کے والدین اور ورثاء کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ حکومت ہمیں انصاف فراہم کرے۔‘‘
پاک یوتھ کے صدر عبیداللہ کا کہنا تھا، ”جب تک متاثرین کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ہم ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔‘‘
آرمی پبلک سکول پر سات سال قبل سولہ دسمبر کو پاکستانی طالبان کے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس میں اساتذہ سمیت ایک سو سینتالیس طلبا کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
گزشتہ برس پاکستانی سپریم کورٹ نے حکومت کو آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی عدالتی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ عام کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ عدالتی تحقیقاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ دہشت گردوں کو مقامی افراد کی جانب سے ملنے والی سہولت کاری ‘ناقابل معافی‘ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C