آرمی چیف قمر باجوہ کا ایل او سی کے چھمب سیکٹر کا دورہ
👁️ 24 بار دیکھا گیا
آرمی چیف قمر باجوہ کا ایل او سی کے چھمب سیکٹر کا دورہ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن پر چھمب سیکٹر پر اگلے مورچوں کے دورے میں افسروں اور جوانوں سے کہا ہے کہ وہ ثابت قدم رہیں، اپنے فرائض ایمان داری اور جذبے کے ساتھ ادا کریں۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو ایل او سی پر تازہ ترین آپریشنل صورتحال اور بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے گفتگو کی اور کنٹرول لائن پر مسلسل نظر رکھنے پر افسروں اور جوانوں کی تعریف بھی کی۔
#COAS visited forward areas at Chamb Sector along LOC. COAS was briefed on latest operational situation including Indian CFVs deliberately targeting local residents living near LOC. Interacting with officers and men, COAS appreciated them for continued vigil and remarkable (1/2) pic.twitter.com/POOqAsntpX
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 21, 2020
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے بہترین آپریشنل تیاریوں پربھی افسروں اور جوانوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ آبادیوں سے تعاون پر زور دیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ثابت قدم رہیں، اپنے فرائض ایمانداری اور جذبے کے ساتھ ادا کریں۔
خیال رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کئی پاکستانی فوجی اور شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8883 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4679 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3502 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2505 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1947 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C