آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے عدالتی فیصلے میں قانونی سقم اور کوتاہیاں ہیں: وفاقی وزیر
👁️ 95 بار دیکھا گیا
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے عدالتی فیصلے میں قانونی سقم اور کوتاہیاں ہیں: وفاقی وزیر
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے عدالتی فیصلے میں قانونی سقم اور کوتاہیاں ہیں، سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنے یا نا کرنے یا آئین میں مدت کے تعین کا نہیں کہہ سکتی، پارلیمان کو اعلی اور معتبر ادارہ بنائے جانے تک پاکستان آگے نہیں جا سکتا، نواز شریف اور آصف زرداری کو جیل میں رکھنے میں حکومت کو خاص دلچسپی نہیں، عوام کو سروکار یہ ہے کہ بدعنوانی کا پیسہ واپس قومی خزانے میں کیسے لایا جائے؟۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت، اپوزیشن، فوج و عدلیہ اپنی حدود متعین کریں ورنہ اختیارات کی جنگ جاری رہے گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ فوج چاہتی ہے ان کے احتساب کے عمل کو نہ چھیڑا جائے اور اس حوالے سے کابینہ میں تجاویز زیر غور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا بھی چاہتا ہے کہ اس پر قدغن نہ ہو، آزاد چھوڑ دیا جائے، اس ساری صورت حال میں پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو رہی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ اراکین پارلیمنٹ کا احتساب کرتی ہے لیکن عدلیہ خود پارلیمانی اکاونٹس کمیٹی میں احتساب کے لیے آنے کو تیار نہیں ہے، سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ آرٹیکل 243 کو تو بالکل ختم ہی کر دیتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنے یا نا کرنے یا آئین میں مدت کے تعین کا نہیں کہہ سکتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے عدالتی فیصلے میں قانونی سقم اور کوتاہیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کو اعلی اور معتبر ادارہ بنائے جانے تک پاکستان آگے نہیں جا سکتا۔
اپوزیشن رہنمائوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا نواز شریف اور آصف زرداری کو جیل میں رکھنے میں حکومت کو خاص دلچسپی نہیں ہے، عوام کو سروکار یہ ہے کہ بدعنوانی کا پیسہ واپس قومی خزانے میں کیسے لایا جائے؟
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 نومبر کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں مشروط توسیع کرتے ہوئے حکومت کو 6 ماہ میں اس حوالے سے قانون سازی کرنے کا حکم دیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے وزیر دفاع پرویز خٹک کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C