آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں شروع
👁️ 19 بار دیکھا گیا
آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں شروع
باکو (ڈیلی اردو) آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں، فریقین نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔
آذر بائیجان اور آرمینیا دونوں سابق سوویت ریاستیں ہیں جنہوں نے 1991 میں آزادی حاصل کی، دونوں ریاستیں نگورنو کاراباخ کے علاقے پر اپنا حق جتاتی رہی ہیں، علاقے پر قبضے کیلئے کئی بار جنگ ہوئی اور ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔
آذربائیجان کی آبادی ایک کروڑ سے زائد ہے جس میں مسلمانوں کی اکثریت ہے جبکہ آرمینیا کی 30 لاکھ آبادی مسیحیوں پر مشتمل ہے، 1988 میں نگورنو کاراباخ میں آرمینیائی باشندوں نے تحریک شروع کی، 1991 میں اس خطے نے آزادی کا اعلان کیا تو آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ چھڑ گئی۔۔
دونوں فریقین کے درمیان 2020 میں بھی ایک جنگ ہوئی، آذر بائیجان نے ترکیہ کی مدد سے نگورنو کاراباغ کے ایک بڑے حصے پر کنٹرول حاصل کرلیا، اس جنگ میں 6 ہزار 600 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے، روس نے ثالثی کی اور جنگ بندی کے بعد روسی فوج کو علاقے میں تعینات کیا گیا۔
آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان حالیہ لڑائی کا مقام کاراباغ سے کم از کم 200 کلومیٹر دور ہے، ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جھڑپوں کے بعد دونوں ملکوں کی باقاعدہ جنگ شروع ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ آذربائیجان کے ترکیہ کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں جبکہ روس کے آرمینیا اور آذر بائیجان دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جو ایک بار پھر ثالثی کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8949 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4790 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3563 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2764 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2554 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2310 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C