آسٹریلیا میں ایران کا جاسوسی کا منصوبہ ناکام
👁️ 79 بار دیکھا گیا
آسٹریلیا میں ایران کا جاسوسی کا منصوبہ ناکام
کینبرا (ڈیلی اردو/وی او اے) آسٹریلوی سیکیورٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران کی طرف سے غیر ملکی مداخلت کی سازش کو نا کام بنا دیا ہے۔ اس سازش میں مبینہ طور پر وہ افراد شامل تھے جو ایک ایرانی نژاد آسٹریلوی کے گھر کی نگرانی کر رہے تھے، جن کا تعلق گزشتہ سال ایران میں مہسا امینی کی موت کے بارے میں آسٹریلوی مظاہروں سے جوڑا جا رہا تھا۔
وی او اے کے نامہ نگار فل مرسر نے سڈنی سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آسٹریلیا کی وزیر داخلہ کلیئراونیل نے منگل کو آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی میں ایک تقریر میں اس مبینہ سازش کا انکشاف کیا۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی سیکیورٹی ایجنسی اے ایس آئی او نے اس منصوبے کا پتہ چلایا اور اسے طشت از بام کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سازش میں مبینہ طور پروہ افراد شامل تھے جوایران کے احکامات کے تحت اس ایرانی نژاد آسٹریلوی کے گھر کی نگرانی کر رہے تھے، جو گزشتہ سال ایران میں مہسا امینی کی موت کے بارے میں آسٹریلوی مظاہروں میں شامل ہوئے تھے۔
او نیل نے کہا کہ ان کی حکومت آسٹریلیا میں افراد یا خاندان کے افراد کے خلاف نگرانی، انہیں ہراساں کرنے یا دھمکانے کی معاندانہ کارروائیوں کو برداشت نہیں کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں رہنے والے کسی بھی فرد کا تعاقب کرنے، اس کی نگرانی کرنے، اس کی تصویریں کھینچنے یا اس کے گھر پر غیرملکی طاقت کی ہدایت پر حملے کو برداشت نہیں کرے گا۔ اسے آسٹریلیا کا انٹیلی جنس ادارہ اے ایس آئی او نہیں چھوڑے گا اوراس پر ایک چیل کی طرح جھپٹے گا۔ لہذا، میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ ان ریاستوں کے وہ لوگ، جو در پردہ یہ کام کرتے ہیں، جان لیں کہ آپ ہماری نظروں میں ہیں۔
گزشتہ ستمبر سے، ایران کی مذہبی حکومت 22 سالہ مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے خلاف ملک کے اندر ہونے والے مظاہروں کے دباؤ میں ہے۔ ایرانی مظاہرین کے حق میں دنیا بھر میں انسانی حقوق کے گروپس اور لوگوں نے مظاہرے کیے ہیں۔
آسٹریلیا نے ایران میں ہونے والے مظاہروں پر ایران کی حکومت کی جانب سے کو وحشیانہ ردعمل کی مذمت کی تھی۔ ایران میں ہونے والے مظاہروں میں انسانی حقوق کے گروپس کے مطابق 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 19 ہزار سے زیادہ حراست میں ہیں۔ دو ہزار سے زائد افراد پر مختلف دفعات کے تحت مقدمات چلائے جا رہے ہیں جب کہ چار نوجوانوں کو مظاہروں میں شرکت پر پھانسی دی جا چکی ہے۔
آسٹریلیا میں گزشتہ دسمبر میں ایرانی حکومت کے مخالف کئی بڑی ریلیاں ہوئی تھیں۔
آسٹریلیا کی حکومت نے قانون نافذ کرنے والے کئی ایرانی اہلکاروں پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
او نیل نے کہا کہ آسٹریلیا میں کئی ایسی کمیونٹیز کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے جو کسی دوسرے ملک سے آکر یہاں آباد ہوئی ہیں۔ اور وہ اپنی آبائی حکومتوں کے اقدامات کے بارے میں پرامن احتجاج کرتی ہیں۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ غیر ملکی مداخلت صرف ایک ملک سے نہیں ہو رہی بلکہ یہ دنیا بھر کے کئی ممالک کی طرف سے کی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C