اتحادی مدد نہ کریں تو نیٹو کا مستقبل ’بہت برا‘ ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 270 بار دیکھا گیا
اتحادی مدد نہ کریں تو نیٹو کا مستقبل ’بہت برا‘ ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اتحادی ممالک امریکہ کی مدد نہ کریں تو نیٹو کا مستقبل ’’بہت برا‘‘ ہو سکتا ہے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ دیکھیں گے کہ اتحادی ممالک امریکہ کی مدد کرتے ہیں یا نہیں۔ ان کے بقول وہ طویل عرصے سے کہتے آئے ہیں کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے لیے موجود رہتا ہے لیکن اتحادی اکثر امریکہ کے لیے اسی طرح آگے نہیں آتے۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز میں اتحادیوں سے مدد کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس راستے سے فائدہ اٹھانے والے ممالک کو بھی اس کی حفاظت کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔
اس سے قبل وہ برطانیہ، چین، فرانس، جاپان اور جنوبی کوریا سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ وہ اس اہم بحری راستے کے تحفظ کے لیے اپنے بحری جہاز بھیجیں۔
ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے اس فیصلے پر بھی تنقید کی جس کے تحت ایران پر ابتدائی حملوں کے دوران امریکہ کو برطانیہ کے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو امریکہ کا سب سے پرانا اور اہم اتحادی سمجھا جاتا ہے، لیکن جب انہوں نے مدد مانگی تو برطانیہ نے حصہ لینے سے انکار کر دیا۔
انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ان کے خیال میں نیٹو طویل عرصے سے یک طرفہ تعلق بن کر رہ گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 215 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 220 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 210 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 238 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26296 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C