اسرائيل اور لبنان کے مابين دہائيوں بعد براہ راست مذاکرات
👁️ 227 بار دیکھا گیا
اسرائيل اور لبنان کے مابين دہائيوں بعد براہ راست مذاکرات
یروشلم (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ايف پی) اسرائيل اور لبنان کے مابين کئی دہائيوں بعد براہ راست مذاکرات ہو رہے ہيں۔
مذاکراتی عمل سے واقف ايک ذريعے نے نيوز ايجنسی اے ايف پی کو بتايا کہ ايرانی حمايت يافتہ لبنانی جنگجو گروپ حزب اللہ اور اسرائيل کے مابين يہ بات چيت جنگ بندی معاہدے کے تحت ہو رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی پندرہ رکنی سلامتی کونسل کے نمائندے بھی بیروت پہنچے ہوئے ہيں۔
اسرائيلی لبنانی سرحد پر لبنانی حدود ميں واقع النقورہ کے علاقے ميں ہونے والے ان مذاکرات ميں نومبر 2024ء ميں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ ليا جا رہا ہے۔ امکان ہے کہ اس ميں توسيع اور تعاون کا دائرہ کار بڑھانے پر بھی بات چيت کی جا رہی ہے۔
يہ مذاکرات منفرد کيوں ہيں اور ان کی اہميت کيا ہے؟
مشرق وسطیٰ کے ممالک اسرائيل اور لبنان کے مابين سفارتی تعلقات نہيں ہيں۔ واشنگٹن انتظاميہ ان دنوں بيروت حکومت پر حزب اللہ کو غير مسلح کرنے کے ليے دباؤ ڈال رہی ہے۔ يہی وجہ ہے کہ لبنان کے ليے امريکہ کی خصوصی مندوب مورگن اورٹيگس بھی بات چيت کا حصہ ہيں۔ ايک روز قبل وہ يروشلم ميں تھيں، جہاں انہوں نے اسرائيلی وزير خارجہ گيدون سعار سے ملاقات کی تھی۔
اب تک مذاکرات کے ليے فريقين عسکری نمائندگان کا سہارا ليتے آئے ہيں تاہم اسرائيل نے امسالہ مذاکراتی دور کے ليے سويلين نمائندوں کا اعلان کيا۔ اسی طرح لبنانی صدر جوزف عون نے بھی اعلان کيا کہ ان کے وفد کی قيادت سابق سفير سيمون کرم کر رہے ہيں۔
کيا يہ لبنان اور اسرائيل کے مابين سفارتی تعلقات کے قيام کا آغاز ہو سکتا ہے؟
اسرائيلی وزير اعظم بينجمن نيتن ياہو متعدد مرتبہ مطالبہ کر چکے ہيں کہ لبنان کو 'ابراہيمی معاہدے‘ کا حصہ بننا چاہيے۔ امریکی قیادت میں اس معاہدے کے تحت چند مسلم عرب ممالک نے اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کيے۔
اسرائيلی وزير اعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بيان ميں کہا گيا ہے کہ لبنانی وفد سے ملاقات کے ليے سويلين اہلکاروں کا انتخاب دونوں ممالک کے مابين بہتر تعلقات کی سمت ميں ايک کوشش ہے۔
لبنان اور اسرائيل کے پيچيدہ تعلقات
لبنان اب بھی اسرائیل کے ساتھ باضابطہ طور پر حالتِ جنگ میں ہے۔ بيروت حکومت اسرائیلی شہریوں سے رابطوں کو جرم قرار دیتی ہے۔ دونوں ممالک کے اتار چڑھاؤ سے بھرپور تعلقات میں سويلين حکام کی ملاقاتیں نہایت غیر معمولی ہیں۔
دوسری جانب جنگجو گروپ حزب اللہ کے میڈیا دفتر نے مذاکرات کے دائرہ کار میں ممکنہ توسیع سے متعلق نيوز ايجنسی روئٹرز کے سوالات کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔ اس ایرانی حمایت یافتہ گروپ نے بارہا اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کو 'جال‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔
اسرائیل اور لبنان نے 2024ء میں امریکی ثالثی کے نتيجے ميں ایک جنگ بندی معاہدہ کیا تھا، جس سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ایک سال سے زیادہ جاری رہنے والی جھڑپيں ختم ہو گئی تھيں۔ تب سے دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔
اسرائیل نے فضائی حملے جاری رکھے، جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دیتے ہوئے اور اس کی طرف سے فوجی صلاحیتیں بحال کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے ليے کيے گئے۔
دوسری جانب بیروت حکومت کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری اور گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C