اسرائیل اور لبنان میں دس روزہ جنگ بندی پر اتفاق، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 216 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں دس روزہ جنگ بندی پر اتفاق، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو، اے پی، اے ایف پی، روئٹرز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے مابین جنگ میں دس روزہ فائر بندی کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون کے ساتھ بات کی، جو بہت اچھی رہی۔
واشنگٹن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں مغربی یورپی وقت کے مطابق جمعرات کی شام لکھا کہ اسرائیل اور لبنان کے رہنما جنگ میں 10 دن کی فائر بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔
امریکی صدر نے یہ نہیں لکھا کہ یہ سیزفائر کس دن شروع ہونا تھی۔ انہوں نے صرف اتنا لکھا کہ یہ جنگ بندی شام پانچ بجے (عالمی وقت کے مطابق رات نو بجے) شروع ہو گی۔
اس پوسٹ میں دن کا تعین کیے بغیر وقت لکھے جانے کے باعث مختلف نیوز ایجنسیوں کے مطابق اس سے مراد یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول اسرائیلی اور لبنانی رہنماؤں نے اس سیزفائر پر جمعرات 16 اپریل کی شام ہی عمل درآمد پر اتفاق کیا ہے۔
امریکہ کے صدر نے لکھا، ’’میری اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور لبنان کے صدر جوزف عون سے بات ہوئی ہے، جو ’’بہت شاندار‘‘ رہی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کی ’’شاندار گفتگوئیں‘‘ ہوئیں۔ اس سے یہ مراد لی جا سکتی ہے کہ امریکی صدر نے بینجمن نیتن یاہو اور جوزف عون سے علیحدہ علیحدہ بات چیت کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق انہوں نے نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین ڈین کین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان دونوں ممالک کے ساتھ ملکر کام کریں اور اسرائیل اور لبنان کے مابین دیرپا امن کی منزل کے حصول میں مدد کریں۔
امریکی صدر نے یہ بھی لکھا کہ انہوں نے اسرائیلی اور لبنانی رہنماؤں کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی ہے تاکہ ان دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین 1983ء سے لے کر آج تک کے اولین اعلیٰ سطحی سیاسی رابطے ممکن ہو سکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 615 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 534 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 218 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3476 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C