اسرائیل اور لبنان کے درمیان عشروں بعد پہلے براہِ راست مذاکرات امریکہ میں شروع
👁️ 224 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان کے درمیان عشروں بعد پہلے براہِ راست مذاکرات امریکہ میں شروع
واشنگٹن (ڈیلی اردو) اسرائیل اور لبنان کے مابین عشروں بعد پہلے براہ راست سفارتی مذاکرات امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مقامی وقت کے مطابق آج منگل کی شام شروع ہو رہے ہیں، جن میں میزبان ملک کے وزیر خارجہ کے طور پر مارکو روبیو بھی شریک ہو رہے ہیں۔
بیروت اور واشنگٹن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ان مذاکرات میں فریقین کے مابین بات چیت اس پس منظر میں ہو گی کہ 28 فروری کو ایران جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کے ہمسایہ ملک لبنان میں ایران نواز ملیشیا حزب اللہ بھی اسرائیل کے خلاف جنگ شروع کر چکی ہے۔
اس جنگ میں اب تک حزب اللہ کی طرف سے بار بار اسرائیل کی طرف راکٹ اور میزائل فائر کیے جاتے رہے جبکہ اسرائیل نے بھی لبنانی دارالحکومت بیروت پر، جنوبی لبنان میں اور وادی بیقا پر نہ صرف مسلسل فضائی حملے کیے بلکہ اسرائیلی فوج بھی اب تک لبنان میں موجود ہے اور وہاں اپنی مسلح کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیل کی حزب اللہ کے خلاف یہ نئی جنگ لبنان کے لیے ایک نیا اور بہت بڑا دھچکہ ثابت ہوئی ہے۔
لبنان میں ہونے والی ہلاکتیں
لبنانی وزارت صحت کے مطابق ایک ماہ سے بھی زیادہ عرصے سے جاری اس جنگ میں لبنان میں کم از کم بھی 2,089 افراد اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں 252 خواتین، 166 بچے اور 88 طبی کارکن بھی شامل تھے۔
اس کے علاوہ یہی اسرائیلی عسکری کارروائیاں اب تک لبنان میں 6,762 افراد کے زخمی ہونے کی وجہ بھی بن چکی ہیں جبکہ ان حملوں کے باعث اب تک مشرق وسطیٰ کے اس ملک میں ایک ملین سے زائد شہری بے گھر بھی ہو چکے ہیں۔
واشنگٹن میں ان اسرائیلی لبنانی مذاکرات میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شامل ہوں گے جبکہ دیگر شرکاء میں امریکہ میں اسرائیلی سفیر اور واشنگٹن میں تعینات لبنانی سفیر بھی شامل ہوں گے۔
سترہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اسرائیل اور لبنان سے مطالبہ
واشنگٹن میں انہی اسرائیلی لبنانی مذاکرات کے پیش منظر میں 17 مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل اور لبنان دونوں سے بھرپور اپیل کی ہے کہ وہ قیام امن کے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور بات چیت میں کسی ٹھوس اور مثبت نتیجے تک پہنچیں۔
ان ممالک میں برطانیہ بھی شامل ہے اور ان سترہ ملکوں کے وزرائے خارجہ کے لندن میں وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل اور لبنان کو آپس میں قیام امن کا یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے۔
بیان میں کہا گیا، ’’ان براہ راست سفارتی مذاکرات سے وہ راہ ہموار کی جا سکتی ہے، جس پر چل کر آئندہ لبنان اور اسرائیل کے ساتھ ساتھ خطے میں بھی دیرپا سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26297 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C