اسرائیل میں مذہبی تہوار “لاگ باومر” کے دوران بھگدڑ سے 50 افراد ہلاک، 150 زخمی
👁️ 162 بار دیکھا گیا
اسرائیل میں مذہبی تہوار “لاگ باومر” کے دوران بھگدڑ سے 50 افراد ہلاک، 150 زخمی
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل میں یہودیوں کے ایک مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 50 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے ہیں۔
بھگدڑ کا واقعہ جمعے کی صبح اسرائیل کے ماؤنٹ میرن کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ہزاروں افراد “لاگ باومر” نامی تہوار کے سلسلے میں جمع تھے۔
اسرائیلی حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں کے خاتمے کے بعد یہ پہلا مذہبی اجتماع تھا۔
بھگدڑ کے نتیجے میں جانوں کے ضیاع کو اسرائیل کی تاریخ میں بدترین سویلین جان لیوا واقعات میں سے ایک بتایا جا رہا ہے۔
عینی شاہدین اور واقعے کی وائرل ویڈیوز کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ تہوار کے مقام پر ایک تنگ سرنگ نما راستے سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔
Video captured the moments before a deadly stampede at a religious festival in northern Israel where at least 44 people were killed. https://t.co/jERwDBPKHJ pic.twitter.com/gUikucbxqF
— CBS News (@CBSNews) April 30, 2021
بھیڑ میں شامل لوگ اس وقت ایک دوسرے پر گرنے لگے جب وہ دھات سے بنی سیڑیوں سے نیچے اتر رہے تھے اور وہ سیڑھیاں پھسلن والی تھی۔
لاگ باومر کا تہوار دوسری صدی عیسوی کے ایک یہودی مذہبی رہنما ربی شمان بار یوچئی کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے۔ تہوار کے موقع پر آتش جلانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ دعا اور رقص بھی اس تہوار کی روایات میں شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس ہونے والے تہوار میں لگ بھگ ایک لاکھ عقیدت مندوں نے شرکت کی تھی۔
اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے مذکورہ واقعے کو ایک بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لوگوں کی دعائیں اس حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق واقعے کے دوران ویڈیو میں سیاہ لباس میں ملبوس قدامت پسند مردوں کو ایک سرنگ میں پھنسے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔
اخبار “ہاریٹز” نے عینی شاہدین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پولیس کی طرف سے لگائی گئی رکاوٹوں کے باعث لوگ تیزی سے تہوار کے مقام سے باہر نہیں نکل سکے۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں ایک مؤثر ویکسی نیشن مہم کے بعد کرونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی۔
اجتماع پر پابندی کے خاتمے کے بعد “لاگ باومر” کا تہوار پہلا ایسا اجتماع تھا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر ایران کا میزائل حملہ
07/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
بھارت میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید پر فرد جرم عائد
07/July/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
لبنان میں گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک
07/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں، 'غضبِ حق' جاری رہیگا، کور کمانڈرز کانفرنس
07/July/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
حماس نے 20 سال بعد غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کر دی، امریکی منصوبے پر عملدرآمد شروع
07/July/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 763 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8901 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4723 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3518 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2520 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1962 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C