12/April/2026

اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے 200 سے زائد اہداف تباہ کر دیے

👁️ 168 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے 200 سے زائد اہداف تباہ کر دیے

اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے 200 سے زائد اہداف تباہ کر دیے

یروشلم (ڈیلی اردو) اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری امن مذاکرات کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے، جہاں اسرائیل نے لبنان میں اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

 

اسرائیلی فوج کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان میں حزب اللہ کے 200 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں راکٹ لانچرز اور دیگر اہم تنصیبات شامل ہیں۔ فوجی بیان کے مطابق فضائیہ حزب اللہ کے انفراسٹرکچر پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ زمینی افواج کی بھی معاونت کی جا رہی ہے۔

 

ادھر لبنان کے ایوانِ صدر نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے واشنگٹن میں اسرائیل کے ساتھ ایک اہم ملاقات ہوگی، جس میں جنگ بندی اور ممکنہ مذاکرات کے آغاز پر بات چیت کی جائے گی۔

 

تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد میں جاری ایران-امریکہ مذاکرات کے باوجود لبنان میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ امن کوششوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، اور اگر یہ کارروائیاں جاری رہیں تو مذاکرات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

 

لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2 مارچ سے اب تک 2,020 افراد ہلاک جبکہ 6,436 زخمی ہو چکے ہیں۔

 

حالیہ حملوں میں جنوبی لبنان کے قصبے طفاحتہ میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے بعد خطے میں انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C