اسرائیل نے یمن حوثیوں کے کروز میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے
👁️ 146 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے یمن حوثیوں کے کروز میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے
صنعاء/تل ابیب (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی جنگجوؤں کی جانب سے داغے گئے کروز میزائل اور ڈرون حملے کو فضا میں ہی ناکام بنا دیا گیا۔
حوثی جنگجوؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب جنوبی اسرائیل کے مختلف علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے دوسرا حملہ کیا گیا۔
حوثی ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق یہ حملے کروز میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے کیے گئے، جن کا ہدف اسرائیل کی متعدد اہم فوجی تنصیبات تھیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں ایران اور حزب اللہ کی متعلقہ فوجی سرگرمیوں کے ساتھ مل کر کی گئیں اور اپنے مقاصد میں کامیاب رہیں۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ آئندہ چند دنوں میں مزید حملے کیے جائیں گے، جب تک دشمن اپنی حملوں اور جارحیت بند نہیں کرتا۔
یہ بیان ان کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر اس وقت جاری کیا گیا جب اسرائیلی اور امریکی میڈیا میں حوثیوں کے تازہ حملوں کی خبریں سامنے آئیں۔
رپورٹس کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ اس گروہ نے اسرائیل کی جانب ایک کروز میزائل بھی داغا، جسے اسرائیلی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ اس سے چند گھنٹے قبل ایک بیلسٹک میزائل اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اطلاع بھی دی گئی تھی۔
اسرائیلی میڈیا، بشمول چینل 12 اور ٹائمز آف اسرائیل، نے جنوبی اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملے کی اطلاع دی، جس کے بارے میں کہا گیا کہ یہ یمن کی جانب سے اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔
اس سے قبل حوثیوں نے کہا تھا کہ انہوں نے ایران، لبنان، عراق اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کے ردعمل میں اہم اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یمن سے آنے والے ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا اور کسی شہری یا فوجی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3577 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3529 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C