اسرائیل پر حملہ: امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردی
👁️ 134 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر حملہ: امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز/اے ایف پی) اسرائیل پر میزائل حملوں کے تناظر میں امریکہ نے ایرانی تیل کی تجارت سے منسلک سہولیات اور بحری جہازوں پر پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔
یکم اکتوبر کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک سو اسی میزائل داغے گئے تھے۔ ایران کا موقف ہے کہ یہ میزائل حملے اسرائیل کی جانب سے لبنان میں کیے گئے فضائی حملوں کے جواب میں کیے گئے۔ یہ بات اہم ہے کہ حالیہ چند ہفتوں میں اسرائیل نے لبنان میں بڑی فضائی کارروائیوں میں ایران نواز شیعہ عسکری گروہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ سمیت کئی اہم کمانڈروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ غزہ جنگ کے آغاز سے ہی حزب اللہ کی جانب سے حماس کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے طور پر اسرائیل پر میزائل اور راکٹ داغے جاتے رہے ہیں۔
جمعے کے روز امریکہ کی جانب سےایران پر عائد کردہ نئی پابندیوں میں ایرانی ”گھوسٹ فلیٹ‘‘ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ بحری جہازوں اور ان سے جڑی کمپنیوں کا ایک نیٹ ورک ہے، جو متحدہ عرب امارات، لائبیریا، ہانگ کانگ اور کئی دیگر خظوں میں ایرانی تیل کی فروخت میں مصروف ہے۔
نئی پابندیوں میں بھارت، ملائشیا اور ہانگ میں قائم ایرانی تیل کی تجارت میں شامل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
ان تازہ امریکی پابندیوں میں ایران کے توانائی کے شعبے کو ہدف بنایا گیا ہے اور ساتھ ہی ایرانی تیل کی خریدوفروخت اور نقل و حمل میں شامل کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ایرانی پیٹرولیم مصنوعات پرامریکی پابندیاں تاہم ایک نہایت حساس معاملہ ہے کیوں کہ اس سے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے مطابق نئی پابندیوں سے ایران کو اپنے میزائل پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے درکار مالی وسائل میں مشکلات ہوں گی۔ سلیوان کا کہنا تھا کہ ایران ان مالی وسائل کو امریکہ، اس کے اتحادیوں اور شراکت دارممالک کے خلاف فعال دہشت گرد گروہوں کی مدد کے لیے استعمال کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اپریل میں بھی ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک بڑا میزائل اور ڈرون حملہ کیا گیا تھا، تاہم اس میں بھی زیادہ تر راکٹ اور میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 379 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 723 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 632 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 245 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4817 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3505 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C