اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
👁️ 233 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے ایک آزاد تحقیقاتی کمیشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی حکام اور سکیورٹی فورسز نے غزہ پٹی میں فلسطینی بچوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں’’ نسل کشی، انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم‘‘ کا ارتکاب ہوا، جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جنگی جرائم کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے ’’آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن برائے مقبوضہ فلسطینی علاقے، مشرقی یروشلم اور اسرائیل‘‘ کی جانب سے جاری کی گئی، جس میں 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد فلسطینی بچوں کے خلاف ہونے والی مبینہ خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی کی جنگ میں ہلاک ہونے والوں میں سے تقریباً 30 فیصد بچے تھے، جو تنازعے کے انسانی اثرات کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔
کمیشن کی گزشتہ سال ستمبر میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بھی یہ الزام لگایا گیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ پٹی میں ’’نسل کشی کا ارتکاب‘‘ کیا، جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سمیت اعلیٰ اسرائیلی عہدیداروں پر ان اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔
اسرائیل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ’شرمناک‘ اور’بے بنیاد‘ قرار دیا تھا۔
جنیوا میں اسرائیل کے سفارتی مشن نے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل اس کمیشن کی تازہ رپورٹ کو مسترد کرتا ہے، جسے اس نے ’’دوسری ہتک آمیز اور جانبدارانہ رپورٹ‘‘ قرار دیا۔
بیان میں کہا گیا، ’’اسرائیل اس بہتان پر مبنی ڈرامے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔‘‘
اسرائیلی مشن نے مزید کہا، ’’ہر بچے کو تحفظ کا حق حاصل ہے‘‘ اور دعویٰ کیا کہ رپورٹ میں حماس کی ’’سفاکانہ پالیسیوں‘‘ کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 351 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8953 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4794 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2856 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2558 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2314 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C