اسرائیل کے فضائی حملوں میں دو ایرانی میزائل انجینئرز ہلاک
👁️ 266 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے فضائی حملوں میں دو ایرانی میزائل انجینئرز ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو رپورٹ) اسرائیل کے دو مختلف فضائی حملوں میں ایرانی بیلسٹک میزائل کے ماہر سعید شمغدری، جو ایران کے موشکی پروگرام سے منسلک انجینئر تھے، اور سید محمد نوید قریشی، جو ایران کے سپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ سینئر میزائل انجینئر اور محقق تھے، ہلاک ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق شمغدری کو تہران میں ان کے گھر پر ہلاک کیا گیا، اور حملے میں ان کے اہل خانہ بھی ہلاک ہوئے۔ نوید قریشی بھی ایک فضائی سٹرائیک میں مارے گئے۔
یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور ایرانی تنصیبات پر حملوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ’وسیع پیمانے پر‘ فضائی حملے کیے ہیں۔
پاسداران انقلاب کے حامی خبر رساں ادارے فارس سمیت ایران کے سرکاری میڈیا نے شہر کے کئی مقامات پر دھماکوں کی اطلاعات دی ہیں۔
فارس کے مطابق: ’دھماکوں کی خوفناک آوازوں کی اطلاعات ملی ہیں۔‘
اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ تہران میں ’دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر‘ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان کے ڈائریکٹر جنرل آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے کہا ہے کہ تبریز پر حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ’چھ افراد ہلاک اور چھ زخمی‘ ہوئے۔
مجید فرشی نے کہا کہ آج صبح کے حملوں میں ’نصر ٹاؤن کی رہائشی عمارت میں چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔‘
ان کے مطابق، رشیدی کوارٹر کے ایک پارک پر ایک اور حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔
آج صبح تبریز میں کئی شدید دھماکوں کی رپورٹس سوشل میڈیا پر شائع ہوئیں، اور بسیج سے منسلک دانشجو نیوز ایجنسی نے ایک تباہ شدہ رہائشی عمارت کی تصاویر شائع کیں۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تہران پر حملوں کے دوران ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے مرکزی سکیورٹی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کا ہیڈکوارٹر فوجیوں کی سرگرمیوں کو ہم آہنگ کرنے اور حالات کا جائزہ لینے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ ’یہاں سے بسیج بٹالینز کو بھی ہدایات دی جاتی تھیں۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ: ’حملے سے قبل شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے تھے جن میں پریسیشن گولہ بارود کا استعمال، فضائی نگرانی، اور اضافی انٹیلی جنس شامل ہیں۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C