اسرائیل کے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
👁️ 235 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 26 دسمبر جمعے کے روز لبنان میں ایران نواز ملیشیا حزب اللہ کے عسکری ٹھکانوں اور ہتھیاروں کی ذخیرہ گاہوں پر نئے فضائی حملے کیے ہیں۔ یہ حملے لبنانی علاقوں نبطیہ، جزین اور ھرمل میں کیے گئے۔
یروشلم سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوج کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ملکی فضائیہ کی طرف سے لبنان میں جمعے کے روز جو نئے سلسلہ وار حملے کیے گئے، ان میں حزب اللہ کے ایک عسکری تربیتی مرکز اور ہتھیاروں کی متعدد ذخیرہ گاہوں کا نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا، ’’ان حملوں میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والے بنیادی ڈھانچے اور اسلحے کو ذخیرہ کرنے والی تنصیبات کو ہدف بنایا گیا۔‘‘
ان اسرائیلی فضائی حملوں کی لبنان کی قومی نیوز ایجنسی این این اے نے بھی تصدیق کر دی ہے، جس نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے ان ’’سلسلہ وار حملوں‘‘ میں جنوبی لبنان میں نبطیہ اور جزین کے پہاڑی علاقوں اور مشرقی لبنان میں ھرمل کے علاقے میں مختلف مقامات کو ٹارگٹ کیا۔
جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملے جاری
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے یروشلم سے اپنی رپورٹوں میں لکھا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین نومبر 2024ء میں طے پانے والے فائر بندی معاہدے کا مقصد یہ تھا کہ تقریباﹰ ایک سال تک دونوں کے درمیان جاری رہنے والی جنگ کے بعد اسرائیل اور ایران نواز حزب اللہ دونوں ہی اپنی عسکری کارروائیاں روک دیں گے۔
تاہم اسرائیل کی طرف سے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف وقفے وقفے سے زمینی اور فضائی حملے اب بھی کیے جاتے ہیں اور اس نے لبنان کے اسٹریٹیجک حوالے سے اہم سمجھے جانے والے پانچ علاقوں میں اپنے فوجی دستے بھی اب تک تعینات کر رکھے ہیں۔
لبنانی وزارت صحت کے جاری کردہ اور اے ایف پی کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیزفائر کے بعد سے لبنان میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 340 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔
جمعے کے روز نئے فضائی حملوں سے ایک دن پہلے بھی اسرائیل نے شامی سرحد کے قریب اور جنوبی لبنان میں ایسے حملے کیے تھے، جن میں تین افراد مارے گئے تھے۔
اس دوران اسرائیلی فوج نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ ان تین افراد میں سے ایک لبنان میں ایران کی القدس فورس کا ایک سرکردہ رکن بھی شامل تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 276 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C