اسرائیلی آئل ٹینکر پر عمان کے ساحل کے قریب ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آئل ٹینکر پر عمان کے ساحل کے قریب ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
عمان (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی) بحیرہ عرب میں عمان کے ساحل کے قریب ایک اسرائیلی تیل ٹینکر کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا، جس میں جہاز پر سوار کم ا ز کم دو افراد مارے گئے۔ اسرائیل نے اس حملے کا الزام ایران پر عائد کيا ہے۔
امریکی بحريہ سے وابستہ ماہرین نے ہفتے کے روز بتایا کہ مرسر اسٹریٹ نامی اس تیل ٹینکر پرجمعرات کے روز حملہ کیا گیا تھا۔ یہ کمرشل جہازوں پر ہونے والے حملوں میں برسوں بعد ہلاکت کا پہلا واقعہ ہے۔ حالانکہ کسی نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اسرائیلی حکام نے اس ڈرون حملے کے لیے ایران کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔
مرسر اسٹریٹ لندن میں رجسٹرڈ زوڈیئک میری ٹائم کے زیر انتظام ہے، جو اسرائیلی ارب پتی تاجر عیال اوفر کے زوڈیئک گروپ کا حصہ ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں تصديق کی کہ حملے میں عملے کے دو افراد ہلاک ہو گئے ہيں۔ ان میں سے ایک برطانیہ اور دوسرا رومانیہ کا شہری تھا۔ ان دونوں کے نام نہیں بتائے گئے ہیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ حملے کے بعد کیا ہوا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی سمجھتی ہے کہ عملے کے کسی اور فرد کو نقصان نہیں پہنچا۔
زوڈیئک میری ٹائم نے کہا کہ جس وقت یہ حملہ ہوا اس وقت خالی کارگو مرسر اسٹریٹ تنزانیہ کے دارالسلام سے متحدہ عرب امارات کے فجیرہ بندرگاہ کی طرف جا رہا تھا۔
اسرائیلی حکام نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتايا کہ اس حملے میں ایران کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے تاہم اپنے دعوے کی تائید میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
الزام ایران پر
امریکی بحریہ کے پانچویں بیٹرے کی طرف سے ہفتے کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مرسر اسٹریٹ اب امریکا کا جوہری ایندھن سے چلنے والا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس رونالڈ ریگن اور گائیڈیڈ میزائل سے لیس جہاز یو ایس ایس مشچرکی حفاظت میں ایک محفوظ بندرگاہ کی جانب بڑھ رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے،”امریکی بحریہ سے وابستہ دھماکہ خیز مادوں کے ماہرین اس جہاز پر موجود ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ عملے کو مزید کوئی خطرہ لاحق نہيں اور اس ليے بھی تاکہ وہ حملے کی تفتیش میں مدد کر سکیں۔” بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے واضح اشارے ملے ہیں کہ یہ ایک ڈرون حملہ تھا۔
پانچویں بحری بیٹرے کے بیان میں گوکہ دھماکہ خیز امور کے ماہرین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ‘اس بات کے واضح ثبوت ہیں کہ حملہ ہوا ہے‘ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ انہوں نے اس بات کا تعین کس بنیاد پر کیا کہ یہ ڈرون حملہ ہی تھا۔ امریکی مرکزی کمان نے ثبوتوں کے بارے میں پوچھے گئے سوالوں کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔
ایک ماہ میں دوسرا حملہ
اسرائیل او رایران کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان حالیہ مہینوں میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے دیگر جہازوں پر بھی حملے ہوتے رہے ہیں۔ اسرائیلی حکام ان حملوں کے لیے ایران کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔
Foreign Minister @YairLapid released a statement on Friday night, calling #Iran an "importer of #terror."https://t.co/lrfCjgvGrK
— The Jerusalem Post (@Jerusalem_Post) July 30, 2021
اس ماہ کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب اوفر کی کمپنی سے تعلق رکھنے والے کسی جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔جولائی کے اوائل میں زوڈیئک میری ٹائم سے کسی وقت وابستہ سی ایس اے وی ٹینڈل کنٹینر جہاز پر اس وقت دھماکہ ہوگیا تھا جب وہ شمالی بحر ہند میں تھا۔
دوسری طرف اسرائیل پر ایران کے جوہری پروگراموں پر حملے کرنے کا شبہ ظاہر کیا جاتا رہا ہے۔ حال ہی میں ایران کا سب سے بڑا جنگی جہاز خلیج عمان کے قریب پراسرار حالت میں غرقاب ہوگیا تھا۔
مرسر اسٹریٹ پر حملہ ایسے وقت پر ہوا ہے جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کویت میں ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ویانا میں ہونے والے جوہری مذاکرات کو غیر معینہ مدت تک طول نہیں دی جا سکتی۔ ویانا میں جاری جوہری مذاکرات کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہیں۔ دوسری طرف ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے حامی سخت گیر رہنما ابراہیم رئیسی نئے صدر کا عہدہ سنبھالنے والے ہیں اور تہران کی جانب سے مغربی ملکوں کے حوالے سے زیادہ سخت موقف اختیار کيے جانے کی توقع ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایرانی سپریم لیڈر ایٹم بم بنانے اور جوہری عدم پھلاؤ کے معاہدے سے نکلنے کا حکم دے سکتے ہیں ، ایرانی مشیر قومی سلامتی
20/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ایران کے کونارک بحری اڈے پر مبینہ امریکی حملہ، دو فوجی زخمی؛ واشنگٹن نے دعوے کی تردید کردی
20/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
روس ایران کے ساتھ تعاون ختم نہیں کرے گا، لاوروف کا تہران میں اعلان
19/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
احمد آباد بم دھماکے کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے محمد تنویر کی سزائے موت روکنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دےدیا
19/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی
19/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: سرینگر گرینیڈ حملہ کیس میں پلوامہ کے دو نوجوان بری، تحقیقات میں خامیوں کی نشاندہی
19/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26387 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9272 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7530 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5484 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C