اسرائیلی حملوں میں مزید 34 فلسطینی ہلاک، درجنوں زخمی
👁️ 333 بار دیکھا گیا
اسرائیلی حملوں میں مزید 34 فلسطینی ہلاک، درجنوں زخمی
غزہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) غزہ سٹی میں گزشتہ شب اسرائیلی حملوں میں کم از کم 34 فلسطینی مارے گئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ یہ بات غزہ کے صحت کے حکام نے آج اتوار کو بتائی ہے۔
اسرائیل غزہ سٹی میں اپنی کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے اور دوسری جانب کئی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
الشفا ہسپتال کے صحت کے حکام نے، جہاں زیادہ تر لاشیں لائی گئیں، بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں وہ 14 افراد بھی شامل تھے جو ہفتہ کی رات دیر گئے ایک رہائشی عمارت پر ہونے والے ایک حملے میں مارے گئے۔ یہ حملہ شہر کے جنوبی حصے میں ہوا۔ ہسپتال کے عملے نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ہسپتال میں کام کرنے والے ایک نرس، اس کی بیوی اور تین بچے شامل تھے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے تاہم اب تک ان حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
غزہ شہر پر اس ہفتے شروع ہونے والی تازہ ترین اسرائیلی کارروائی نے ایک ایسے تنازعے کو مزید بڑھا دیا ہے جس نے مشرق وسطیٰ کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ممکنہ طور پر کسی بھی جنگ بندی کا امکان معدوم ہوچکا ہے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو وہاں سے نکل جانے کو کہا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد حماس پر یرغمالیوں کو رہا کرنے اور ہتھیار ڈالنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔
گزشتہ شب غزہ سٹی پر اسرائیلی حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب کچھ اہم مغربی ممالک پیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان میں برطانیہ، فرانس، کینیڈا، آسٹریلیا، مالٹا، بیلجیئم اور لکسمبرگ شامل ہیں۔ پرتگال کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ اتوار کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گی۔
اقوام متحدہ کے اجلاس سے قبل، اسرائیل میں امن کے لیے کوشاں کارکنوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اتوار کو 60 سے زیادہ یہودی اور عرب تنظیموں کے ’اٹز ٹائم کولیشن‘ نامی ایک گروپ نے، جو تقریبا 1,000 کارکنوں اور تنظیموں کی نمائندگی کر رہا تھا، جنگ کے خاتمے، یرغمالیوں کی رہائی اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس اتحاد نے ایک ویڈیو بیان میں کہا، ’’ہم ہمیشہ تلوار کے سائے میں رہنے سے انکار کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کا فیصلہ موت کے جال سے زندگی کی طرف ایک نہ ختم ہونے والی جنگ سے دونوں اقوام کے لیے سلامتی اور آزادی کے مستقبل کی طرف بڑھنے کا تاریخی موقع فراہم کرتا ہے۔‘‘
ہفتہ کی رات، اسرائیل میں ہزارہا لوگوں نے جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
گزشتہ 23 مہینوں میں اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 65,000 سے زیادہ فسلطینی ہلاک ہو چکے ہیں، پٹی کا وسیع علاقہ تباہ ہو چکا ہے، تقریباﹰ 90 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے اور غزہ میں ایک سنگین انسانی بحران کی کیفیت ہے، جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ سٹی قحط کا شکار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کا آغاز، جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی گونج, مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ
30/July/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، 18 زخمی
30/July/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
جنوبی اضلاع میں دہشت گرد نیٹو کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں: آئی جی خیبرپختونخوا
30/July/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
سوات، شمالی وزیرستان اور کوہاٹ میں دہشت گرد حملے، پولیس اہلکار سمیت 6 اہلکار ہلاک
30/July/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کے خیبر اور نوشکی میں آپریشنز: 32 دہشت گرد ہلاک
30/July/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی
30/July/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8992 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4866 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3610 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2596 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C