اسرائیلی حملوں کے بعد دمشق ائیر پورٹ پر فضائی آپریشن معطل
👁️ 62 بار دیکھا گیا
اسرائیلی حملوں کے بعد دمشق ائیر پورٹ پر فضائی آپریشن معطل
دمشق (ڈیلی اردو) اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک شہری کے زخمی ہونے اور ائیر پورٹ کا رن وے تباہ ہونے کے بعد شام کے دارالحکومت میں واقع دمشق ائیر پورٹ پر فضائی آپریشن روک دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’ اے ایف پی‘ کے مطابق 2011 میں شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے، اسرائیل نے اپنے پڑوسی ملک کے خلاف سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں، جن میں حکومتی دستوں کے ساتھ ساتھ ایران کی حمایت یافتہ اتحادی افواج اور لبنان کی حزب اللہ کے جنگجوؤں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم شاذ و نادر ہی ایسے حملے کیے گئے جو اہم پروازوں میں خلل کی وجہ بنیں۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر نے کہا کہ گزشتہ روز صبح سے پہلے کیے گئے تازہ ترین حملے میں دمشق کے ائیر پورٹ کے قریب حزب اللہ کے ہتھیاروں کے 3 ڈپو کے ساتھ ساتھ ایران کے حمایت یافتہ دیگر گروپوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بعد ازاں شام کی وزارت ٹرانسپورٹ نے تکنیکی خرابی کے نتیجے میں ’دمشق ائیر پورٹ کے ذریعے آنے اور جانے والی پروازوں کو معطل کرنے‘ کا اعلان کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشنل ٹریفک کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تنصیبات اور آلات کے ٹھیک ہونے کے بعد پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا جائے گا۔
ائیر پورٹ کے ایک ملازم نے کہا کہ یہ سہولت اسرائیلی حملوں سے ’متاثر‘ ہوئی ہے۔
ملازم نے بتایا کہ ’ہمیں تمام پروازیں 48 گھنٹوں کے لیے ملتوی کرنی پڑیں اور کچھ پروازیں حلب کے ائیر پورٹ کی طرف موڑ دی گئی ہیں‘۔
عرب ایئر لائن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیلی حملے کے دوران ائیر پورٹ کی لینڈنگ سائٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا، یہ پیش رفت حکومت کے حامی اخبار الوطن نے بھی رپورٹ کی۔
عہدیدار کا کہنا تھا کہ کہا کہ حملوں کے بعد سے ہوائی اڈے سے کوئی روانگی یا آمد نہیں ہوئی ہے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ رن وے واحد رن وے تھا جو پچھلے سال اسرائیلی حملے کے بعد اب بھی فعال تھا، اس کے علاوہ ایک اور رن وے کو بند کر دیا گیا تھا۔
آبزرویٹری گروپ نے کہا کہ گزشتہ سال کے حملوں میں ہتھیاروں کی کھیپ اور ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا، جو ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کے ذریعے چلائے گئے تھے۔
یہ ہوائی اڈہ دمشق کے جنوب میں ایک علاقے میں واقع ہے جہاں حزب اللہ سمیت ایران کے حمایت یافتہ گروپ باقاعدگی سے کام کرتے ہیں۔
تنصیب کے آس پاس کا علاقہ اسرائیل کے لیے پسندیدہ ہدف ہے، خیال رہے اسرائیل نے صرف اس سال شام پر 15 فضائی حملے کیے ہیں اور وہ الزام عائد کرتے ہین ایران باقاعدگی سے اپنے اتحادیوں کو ہتھیاروں کی ترسیل کے لیے دمشق ائیرپورٹ کا استعمال کر رہا ہے۔
اسلحہ ڈپو
آبزرویٹری نے کہا ہے کہ حملے میں نشانہ بننے والا رن وے حملوں سے پہلے ہی خراب حالت میں تھا۔
شام کے سرکاری میڈیا نے جنوبی دمشق پر اسرائیلی حملوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے صبح ہونے سے پہلے میزائلوں کی بوچھاڑ کی گئی۔
شام کے فضائی دفاع نے زیادہ تر میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا، لیکن جو اپنے ہدف تک پہنچ گئے ان سے ایک شہری زخمی ہوا اور مالی نقصان پہنچا۔
اسرائیل انفرادی حملوں پر شاذ و نادر ہی تبصرہ کرتا ہے، لیکن اس نے ان میں سے سینکڑوں حملوں کا اعتراف کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بھارت کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
16/July/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں دہشت گردوں کا پولیس ٹیم پر گھات لگا کر حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
16/July/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
14/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان، 85 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8945 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4786 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3556 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2550 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2403 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2306 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C