اسرائیلی عدالت نے فلسطینی گھرانے کو زندہ جلانے والے یہودی کی سزا کم کردی
👁️ 159 بار دیکھا گیا
اسرائیلی عدالت نے فلسطینی گھرانے کو زندہ جلانے والے یہودی کی سزا کم کردی
مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک) اسرائیل کی وزارت انصاف نے تصدیق کی ہے کہ ایک فلسطینی خاندان کو جلا کر موت کی نیند سلانے کے ذمے دار ملزم اسرائیلی نوجوان نے اقرار کیا ہے کہ وہ اس نسل پرستی پر مبنی جرم کی تیاریوں میں شریک رہا۔
عرب ٹی وی کے مطابق یہ پیش رفت اسرائیل کے جنرل پراسیکیوٹر کے ساتھ ایک سمجھوتے کے ضمن میں سامنے آئی ۔اس مذاکراتی سمجھوتے کے تحت جنرل پراسیکیوٹر کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی نوجوان کی جانب سے اقرار جرم کے بدلے اس کے خلاف جیل کی سزا جس کی آخری حد 5.5 سال ہے اس کا اطلاق عمل میں لائے۔
یاد رہے کہ 21 جولائی 2015 کو مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کے گھر پر آتش گیر مواد پھینکا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے سعد الدوابشہ، اس کی بیوی رہام اور 18 ماہ کا شیر خوار بچہ شہید ہو گئے جبکہ سعد کا چار سالہ بیٹا احمد زندہ بچ گیا۔
اس گھرانے کے تین افراد کی شہادت نے فلسطینی اراضی اور اس کے باہر شدید غم و غصے کی لہر اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
اس کے علاوہ اسرائیل کے اندر بھی بھرپور مذمت سامنے آئی کیوں کہ واقعے نے یہودی شدت پسندی کو عیاں کر دیا تھا۔اس جرم کا مرکزی ملزم یہودی آباد کار عمیرام بن اولیل ہے۔ حراست میں لیے جانے کے وقت اس کی عمر 21 برس تھی۔ اسے جنوری 2016 میں قانونی طور پر 3 افراد کی ہلاکت کے حوالے سے قصور وار ٹھہرایا گیا۔
اس کے علاوہ 2016 میں ایک دوسرے اسرائیلی کو بھی قتل کی اس کارروائی میں ساز باز کا ذمے دار ٹھہرایا گیا۔ اس وقت مذکورہ اسرائیلی کی عمر 17 برس تھی۔
یہ اسرائیلی آگ لگائے جانے کے وقت جائے وقوع پر موجود نہ تھا۔ اس لیے اس پر قتل کا الزام عائد نہیں کیا گیا۔ادھر الدوابشہ خاندان کے وکیل نے اسرائیلی عدالت میں اعلان کیا کہ اس کے موکلین اٹارنی جنرل اور ملزم کے درمیان طے پائے جانے والے سمجھوتے کی مخالفت کرتے ہوئے زیادہ سخت سزاکا مطالبہ کر رہے ہیں۔
میڈیا کی جانب سے یہودی دہشت گردی کا نام دیے گئے معاملے سے متعلق تحقیقات کو اسرائیل میں انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔انسانی حقوق کے سرگرم کارکنان نے اسرائیلی حکام پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے فلسطینی حملوں کی تحقیقات کے مقابلے میں اس کیس کی تحقیقات میں سست روی کا مظاہرہ کیا۔
اسرائیلی وزارت انصاف کے بیان میں کہا گیا کہ 16 سالہ اسرائیلی کو اس کے افعال کی دہشت گرد نوعیت کی چھاپ کے پیش نظر دانستہ قتل کا ذمے دار ٹھہرایا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C