اسرائیلی فضائی حملے میں لبنانی فوج کا بریگیڈیئر جنرل سمیت 3 اہلکار ہلاک
👁️ 239 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فضائی حملے میں لبنانی فوج کا بریگیڈیئر جنرل سمیت 3 اہلکار ہلاک
بیروت (ڈیلی اردو رپورٹ) جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں لبنانی فوج کے ایک سینئر فوجی افسر سمیت تین اہلکار ہلاک ہو گئے، جن میں بریگیڈیئر جنرل بھی شامل ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب چند روز قبل ہی امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان مشروط جنگ بندی سے متعلق پیش رفت سامنے آئی تھی۔
لبنانی فوج کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان میں خردلی اور نبطیہ کے درمیان سڑک پر ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ حملے میں بریگیڈیئر جنرل وسام صبرا اور کیپٹن ایلی خوری سمیت تین فوجی ہلاک ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق حملہ مرجعیون ضلع میں بیفورٹ ہائٹس کے قریب کیا گیا، جہاں اسرائیلی افواج مبینہ طور پر علاقے پر نظر رکھنے کے لیے پوزیشنز رکھتی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں میں بریگیڈیئر جنرل وسام صبرا کی شناخت بھی ہو چکی ہے، جو جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے نفاذ اور سکیورٹی اقدامات میں شامل فورس کا حصہ تھے۔
عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق حملہ اتنا شدید تھا کہ فوجی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ایک ایسی گاڑی کو نشانہ بنایا جو ایک فعال جنگی علاقے میں ’’مشکوک انداز میں حرکت‘‘ کر رہی تھی۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ کارروائیاں حزب اللہ کے خلاف کی جاتی ہیں، لبنانی فوج کے خلاف نہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب 17 اپریل سے نافذ جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں کشیدگی برقرار ہے اور اسرائیلی فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جبکہ حزب اللہ بھی وقفے وقفے سے اسرائیلی اہداف پر حملوں کی کوشش کرتی رہی ہے۔
حزب اللہ نے حالیہ جنگ بندی انتظامات کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج لبنان کے تمام علاقوں سے مکمل انخلا کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C