اسرائیلی فوج نے 9 فلسطینیوں کو اغوا کر لیا
👁️ 67 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج نے 9 فلسطینیوں کو اغوا کر لیا
الخلیل (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے 9 فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ہے۔ ان اغوا کیے گئے افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
اغوا کی یہ کارروائیاں رام اللہ اور الخلیل کے مختلف علاقوں میں جمعہ اور ہفتے کی رات اور ہفتے کی صبح سویرے پیش آئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے اغوا کیے گئے ان افراد میں سے چار نوجوان فلسطینی ہیں، جن میں سے دو سگے بھائی ہیں۔
فوجیوں نے ان افراد کو اغوا کرنے سے پہلے دیر نظام گاوں میں ان کے گھروں کی توڑ پھوڑ بھی کی۔ دوسری جانب الخلیل میں اسرائیلی قابض فوج نے چار فلسطینی نوجوانوں کو شعبہ کے علاقے سے بھی اغوا کیا گیا ہے۔
فوجیوں نے اغوا سے پہلے انہیں سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور ہتھکڑیاں لگا کر لے گئے۔ الخلیل کے ہی ایک اور علاقے سے مزید ایک فلسطینی شہری کو اغوا کیا۔
اس فلسطینی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کی گاڑی میں بندوق تھی۔ گذشتہ رات اسرائیلی قابض فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کی الخلیل کے طارق بن زیاد جنکشن جھڑپ ہوئی۔ اس جگہ پر قابض فوج نے راس الجورہ کے علاقے کے لوگوں کا داخلہ بند کر دیا تھا۔
ایک اور واقعے میں گذشتہ رات یہودی آباد کاروں کا ایک جتھہ فوجیوں کی معیت میں آیا اور اس نے ابراہیمی مسجد کے نزدیک ایک فلسطینی نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مشرقی یروشلم کے ابو دیس ٹاون میں رات گئے فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیلی قابض پولیس کی جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اس علاقے میں اس طرح کے واقعات کا یہ مسلسل چوتھا دن ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C