اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی پر قبضے کیلئے کارروائیاں شروع کر دیں، لاکھوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور
👁️ 317 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی پر قبضے کیلئے کارروائیاں شروع کر دیں، لاکھوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور
غزہ/تل ابیب (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں ) اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ سٹی پر قبضے اور کنٹرول کے اپنے منصوبے کے تحت کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ فوج کے مطابق اس نے غزہ سٹی کے مضافات پر قبضہ کر لیا ہے، جہاں تقریباً 10 لاکھ فلسطینی آباد ہیں۔
فوجی ترجمان نے بتایا کہ زیتون اور جبالیہ کے علاقوں میں قبضے کی تیاری کے لیے فوج پہلے ہی تعینات کی جا چکی تھی۔ دوسری جانب غزہ کے حکام نے کہا کہ زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد فلسطینی شہری نقل مکانی شروع کر چکے ہیں۔
اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے منگل کو اس فوجی آپریشن کی منظوری دی تھی، جبکہ اسے اس ہفتے کے آخر میں سکیورٹی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
حماس نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل معصوم شہریوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے اور جنگ بندی میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔ غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں واقع غزہ سٹی، جنگ سے پہلے سب سے زیادہ آبادی والا علاقہ تھا۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے ’فاکس نیوز‘ کو بتایا کہ اسرائیل غزہ کی پوری پٹی پر قبضہ کرنے کے بعد اسے عرب طاقتوں کے حوالے کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ تاہم اقوام متحدہ اور دنیا کے کئی رہنماؤں نے اس اقدام کی مذمت کی ہے، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جبری نقل مکانی اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
نتن یاہو کے بیان کے مطابق اسرائیل کی ڈیفینس فورسز غزہ سٹی کا کنٹرول سنبھالنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ ان کے منصوبے کے پانچ اصول ہیں:
1. حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنا
2. تمام یرغمالیوں کی واپسی چاہے زندہ ہوں یا مردہ
3. غزہ کی پٹی کو غیر فوجی بنانا
4. اسرائیلی فورسز کا غزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنا
5. ایک متبادل سول انتظامیہ قائم کرنا جو حماس اور فلسطینی اتھارٹی سے آزاد ہو
اسرائیلی فوج نے وعدہ کیا ہے کہ وہ جنگی زون سے باہر رہنے والے شہریوں کو انسانی امداد فراہم کرے گی، تاہم یہ واضح نہیں کہ امداد کون فراہم کرے گا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان غزہ پر مکمل کنٹرول کے معاملے پر اختلافات بھی ہوئے۔ موجودہ صورتحال میں اسرائیل غزہ کے 75 فیصد حصے پر کنٹرول رکھتا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق تقریباً 86 فیصد علاقہ یا تو ملٹری زون ہے یا وہاں سے لوگوں کو نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی ردعمل میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل کے اقدام کو ’غلط‘ قرار دیا، جرمن چانسلر فریڈرک مرٹز نے کہا کہ جرمنی اب اسرائیل کو ایسے ہتھیار فراہم نہیں کرے گا جو غزہ میں استعمال ہو سکیں۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے اس اقدام کو ’مجرمانہ‘ قرار دیا، جبکہ ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے زبردستی بے گھر کرنا چاہتا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ٹکر نے کہا کہ غزہ میں جنگ فوری طور پر ختم ہونی چاہیے، کیونکہ یہ بڑے پیمانے پر تباہی اور مظالم کا باعث بن رہی ہے۔
تاہم امریکی ردعمل کم تنقیدی رہا، اور اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا کہ امریکہ کے لیے یہ منصوبہ تشویش کا باعث نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات میں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ، ایلیٹ فورس اہلکار ہلاک
29/July/2026 👁️ 254 بار دیکھا گیا
خضدار: مسلح دہشت گردوں نے چار مزدور اغوا کر لیے
29/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور داعش کے درمیان جھڑپیں، متعدد ہلاکتیں
29/July/2026 👁️ 322 بار دیکھا گیا
کیچ: مسلح دہشت گردوں نے ایک مزدور کو ہلاک، چھ کو اغوا کر لیا
29/July/2026 👁️ 255 بار دیکھا گیا
بارکھان میں دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی مرید بگٹی ہلاک، گن مین زخمی
29/July/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
چاغی میں سات گاڑیاں نذر آتش، نوشکی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، کرفیو نافذ
29/July/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8992 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4865 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3610 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2596 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C