اسرائیلی فوج کو گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں پر رہنے کا حکم
👁️ 63 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کو گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں پر رہنے کا حکم
یروشلم (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/اے پی/رائٹرز) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ملکی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں پر اسرائیلی اور شامی افواج کے درمیان اقوام متحدہ کے گشت والے بفر زون میں موسم سرما کے دوران ”رہنے کے لیے تیار‘‘ رہیں۔ شامی باغیوں کی جانب سے صدر بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے کے چند گھنٹے بعد اسرائیل نے اتوار کو اس غیر فوجی علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔
اس کے بعد سے، اسرائیلی فوج نے شام کے فوجی اثاثوں کے خلاف سینکڑوں فضائی اور بحری حملے شروع کر دیے، جن میں کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ ذخیروں سے لے کر فضائی دفاع کی تنصیبات تک ہر چیز کو نشانہ بنایا گیا، تاکہ انہیں باغیوں کے ہاتھوں میں جانے سے روکا جا سکے۔
بفر زون میں اسرائیلی فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب کئی مہینوں تک حزب اللہ کے عسکریت پسندوں سے لڑنے کے بعد اسرائیلی افواج نے اب جنوبی لبنان سے انخلا شروع کر رکھا ہے اور غزہ میں فلسطینی عسکریت پسندوں کے ساتھ اس کی جنگ جاری ہے۔
کاٹز کے ترجمان نے آج بروز جمعہ ایک بیان میں کہا، ”شام کی صورت حال کی وجہ سے، کوہ ہرمون کی چوٹی پر اپنی فوجی موجودگی کو برقرار رکھنا سکیورٹی کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر چیز کی جانا چاہیے کہ (فوج کی) اس جگہ پر تیاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ موسمی حالات کے چیلنج کے باوجود انہیں وہاں رہنے کے قابل بنایا جا سکے۔‘‘
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے دفاع کے لیے اس بفر زون پر قبضہ کر لیا ہے۔ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ اسد حکومت کے خاتمے نے ”اسرائیل کی سرحد پر اور بفر زون میں ایک خلا پیدا کر دیا ہے۔‘‘ اس بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی ”یہ تعیناتی اس وقت تک عارضی طور پر کی گئی ہے، جب تک کہ ایک فورس جو 1974 (جنگ بندی) کے معاہدے کے تناظر میں قائم نہیں ہو جاتی اور ہماری سرحد پر سکیورٹی کی ضمانت نہیں دی جاتی۔‘‘
اسرائیل نے 1967ء کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران شام میں گولان کی پہاڑیوں کے زیادہ تر حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔ اسرائیل نے 1973 کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران بھی اس علاقے پر اپنا قبضہ برقرار رکھا اور 1981 میں اس علاقے کو ایک اقدام کے تحت باقاعدہ ضم کر لیا، ابھی تک اسے صرف امریکہ نے اسرائیل کے ایک حصے کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے بفر زون پر قبضے نے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی تنقید کو جنم دیا ہے، جس میں اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹیرش بھی شامل ہیں۔ ان کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ گوٹیرش شام کی ریاستی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حالیہ اور وسیع خلاف ورزیوں پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا، ”سیکرٹری جنرل شام میں متعدد مقامات پر سینکڑوں اسرائیلی فضائی حملوں پر خاص طور پر فکر مند ہیں۔‘‘ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا بفر زون پر قبضہ 1974 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
گوٹیرش نے ”معاہدے کے فریقین پر زور دیا کہ وہ اس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو برقرار رکھیں، بشمول علیحدگی کے علاقے میں تمام غیر مجاز موجودگی کو ختم کرنے اور گولان میں جنگ بندی اور استحکام کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے کے۔‘‘
اسرائیل کے اہم فوجی اتحادی امریکہ نے اسرائیل کی اس دراندازی کو ”عارضی‘‘ قرار دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اس بات پر تشویش ہے کہ کیمیائی یا دیگر اسٹریٹیجک ہتھیاروں کا کوئی باقی ذخیرہ جو بشار الاسد کی افواج کے پاس تھا، جہادی گروپوں کے ہاتھ لگ سکتا ہے، جو انہیں اسرائیل کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 490 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 491 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4840 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C