اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان ہلاک
👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو) فلسطینی علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان ہلاک ہو گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوج نے کار میں نشانہ بنایا۔
رپورٹ میں عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے زخمی فلسطینی کو طبی امداد دینے سے روکا نتیجاتاً خون زیادہ بہہ جانے سے زخمی فلسطینی دم توڑ گیا۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ محمد رئید برادیہ کے نام سے ہوئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے کہا ہے کہ نوجوان کو گولی مار کر اس وقت ہلاک کیا گیا جب اس نے اپنی گاڑی فوجیوں کے ایک گروپ سے ٹکرائی۔
اسرائیلی طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔
گزشتہ روز ایک اور واقعے میں اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجدِ اقصیٰ کے باہر ایک فلسطینی شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔
Palestinian feared killed after being shot by the lsraeli occupation forces at one of the Gates of Al-Aqsa Mosque. pic.twitter.com/wjolJYZtrP
— TIMES OF GAZA (@Timesofgaza) April 1, 2023
رپورٹ میں عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مسجد کے احاطے کی طرف جانے والی ایک خاتون کو ہراساں کرنے سے روکنے کی کوشش کرنے والے 26 سالہ محمد خالد العصیبی کو کم از کم 10 گولیاں ماریں۔
واضح رہے کہ رواں سال اسرائیلی فوج کی پُرتشدد کارروائیوں میں 92 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 308 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 276 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 449 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3712 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C