اسرائیلی فوج کی پناہ گزین کیمپ میں کارروائی، فلسطینی ہلاک
👁️ 146 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کی پناہ گزین کیمپ میں کارروائی، فلسطینی ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو) فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے جینن میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق ہوگیا۔
یہ علاقہ تل ابیب میں ہونے والے حالیہ حملے میں ملوث مبینہ مسلح ملزم کا گھر ہے۔
اسرائیلی فوج نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ جینن کیمپ میں فوجی کارروائی جاری ہے، جہاں فلسطینی مسلح دھڑے کا مضبوط کنٹرول ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی گولیوں سے دیگر 5 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ہفتے کو کی گئی کارروائی اسرائیل کے اس بیان کے ایک روز بعد سامنے آئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے 28 سالہ راد حزیم کو قتل کردیا ہے۔
قتل ہونے والا جوان مبینہ طور پر مسلح تھا اور اس نے جمعرات کو تل ابیب کے معروف ضلع میں 3 افراد کو ہلاک اور 10 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔
تل ابیب پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا تھا کہ انہوں نے ملک کے سیکیورٹی اداروں کو ’مکمل آزادی‘ دی ہے کہ 22 مارچ سے جنم لینے والے تشدد کو روکیں۔
مسلح ملزم کی جانب سے لوگوں سے بھرے ہوئے بار اور ریسٹورنٹ میں فائرنگ کی گئی، واقعے کے بعد جائے وقوع پر گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ’اس جنگ کی کوئی حد ہے، نہ ہی ہوگی‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے ہم نے شن بیٹ (مقامی سیکیورٹی ایجنسی) اور سیکیورٹی فورسز کو مکمل کارروائی کی اجازت دی ہے‘۔
اسرائیل میں 22 مارچ کے بعد ہونے والے حملوں میں مجموعی طور پر 14 افراد ہلاک ہوئے، اس میں داعش سے متاثر اور حملہ آوروں سے تعلق رکھنے والے بھی شامل تھے۔
اسی دوران 10 فلسطینیوں کو بھی ہلاک کیا گیا تھا۔
فلسطینی تحریک حماس اور اسلامی جہاد گروپ نے تل ابیب حملے کی تعریف کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
جمعرات کو ہونے والے جان لیوا حملے نے رمضان المبارک کے درمیان تنازع کو بڑھایا ہے۔
گزشتہ رمضان اسرائیلی فورسز اور مسجد الاقصیٰ سے منسلک یروشلم کا دورہ کرنے والے فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں، جس نے اسرائیل اور حماس کے درمیان 11 روز تک جاری رہنے والے تنازع کو جنم دیا تھا۔
جینن طویل عرصے سے جاری اسرائیلی۔فلسطینی جھڑپوں کا کلیدی مقام ہے۔
رواں ماہ کے آغاز میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے اسلامی جہاد کے 3 اراکین کو ہلاک کیا تھا، مقتولین گرفتاری کے لیے کی گئی کارروائی کے دوران فائرنگ کی زد میں آئے تھے۔
کارروائی کے دوران 4 اسرائیلی سپاہی زخمی ہوئے جس کے بعد 29 مارچ کو بینی براک میں ایک اور حملہ کیا گیا تھا،یہ علاقہ تل ابیب کے قریب یہودیوں کا گڑھ ہے۔
اس حملے میں 2 اسرائیلی شہری، 2 یوکرینی اور ایک عرب اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C