اسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے میں فائرنگ، دو فلسطینی ہلاک
👁️ 37 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے میں فائرنگ، دو فلسطینی ہلاک
غزہ + نابلس (ڈیلی اردو/اے ایف پی) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے پر فائرنگ کے علیحدہ علیحدہ واقعات میں مزید 2 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکی ایلچی کے دورے کے تناظر میں یہ ہلاکت خیز جھڑپوں کی تازہ ترین صورت حال ہے۔
فلسطینی وزارت صحت اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ شمالی شہر نابلس کے باہر گرفتاری پر چھاپہ مار کارروائی کرنے والے فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک 16 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔
وزارت صحت نے کہا کہ دوسرے واقعے میں یروشلم کے باہر قلندیہ میں 20 سال کا ایک فلسطینی ہلاک ہوا۔
وزارت صحت نے بتایا کہ نوجوان نادر ہیثم ریان، نابلس کے قریب بلتا کیمپ میں سر، سینے اور ہاتھ پر گولیاں لگنے کے بعد چل بسا، انہوں نے نوجوان کی ہلاکت سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
Israeli Occupation authorities has killed THREE Palestinians during widespread raids across occupied Palestine.
Haytham Rayyan in Balata refugee camp (17).
Sanad Al-Hirbed in the Naqqab (27).
Mohammad Shahham in Qalandiyah refugee camp.ZIONIST OCCUPATION IS INDEFENSIBLE. pic.twitter.com/MvQz9k8d7D
— Mohammed El-Kurd (@m7mdkurd) March 15, 2022
اسرائیل کی سرحدی پولیس کے ترجمان نے ایک فلسطینی کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ ایک ’دہشت گرد‘ نے ہمارے فوجیوں پر گولی چلائی، فوجیوں کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں اسے ہلاک کر دیا گیا۔
فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی فوجی دہشت گردی کے مبینہ جرائم میں مطلوب ایک فلسطینی مفرور کو گرفتار کرنے کے بعد کیمپ سے نکل رہے تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ جب وہ کیمپ سے باہر نکلنے کی تیاری کر رہے تھے تب ایک ’دہشت گرد‘ موٹر سائیکل پر آیا اور ان پر فائرنگ کر دی۔
گزشتہ روز تدفین سے قبل نادر ہیثم ریان کی لاش کو فلسطینی پرچم میں لپیٹا گیا، اس دوران مسلح افراد نے شدید ہوائی فائرنگ کی۔
فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ تبادلے میں مزید 9 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
قتل کا دوسرا واقعہ یروشلم کے شمالی مضافات میں واقع ایک قصبے قلندیہ میں پیش آیا جو مشرقی یروشلم اور شمالی مغربی کنارے کے درمیان مرکزی چوکی کی میزبانی کرتا ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ 20 سال کے الا شاہام کے سر پر راؤنڈز فائر کرکے قتل کر دیا گیا۔
قلندیہ میں پرتشدد واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے سرحدی پولیس نے کہا کہ فسادات اس وقت شروع ہوئے جب اسرائیلی فورسز دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرنے کے لیے علاقے میں داخل ہوئیں۔
ہلاکتوں کا ذکر کیے بغیر انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سینکڑوں ’انتشار پسندوں‘ نے گھروں کی چھتوں سے بھاری چیزیں پھینکیں جو اسرائیلی فورسز کو خطرے میں ڈال رہی تھیں اس لیے انہوں نے جوابی فائرنگ کی۔
الاشاہام کے جنازے کے لیے سینکڑوں افراد جمع ہوئے جن میں فلسطینی صدر محمود عباس کے الفتح دھڑے کے مسلح ونگ الاقصیٰ شہدا بریگیڈ کے مسلح افراد بھی شامل تھے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ ان 2 ہلاکتوں سے رواں سال اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔
امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ مغربی کنارے میں تشدد بھڑکنے کے دوران امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ہادی امر خطے کے دورے پر تھے جس کا مقصد کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کرنا تھا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہادی امر مخصوص معاشی اقدامات کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو معمولات زندگی کو بہتر بنائیں گے۔
فلسطینی ریاست کی مخالفت کرنے والے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اپنے دور حکومت میں فلسطینیوں کے ساتھ باضابطہ امن مذاکرات کو مسترد کیا لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں اقتصادی مواقع کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C