اسلام آباد: جبری گمشدگیوں سے متعلق فوجداری قوانین ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور
👁️ 62 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: جبری گمشدگیوں سے متعلق فوجداری قوانین ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور
اسلام آباد (ڈیلی اردو/یو این پی) قومی اسمبلی نے جبری گمشدگیوں سے متعلق فوجداری قوانین ترمیمی بل 2022 منظور کرلیا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے فوجداری قوانین ترمیمی بل 2022 ایوان میں پیش کیا جب کہ حکومتی اتحادی جماعتوں جے یو آئی (ف)، بی این پی اور ایم کیو ایم کے علاوہ جماعت اسلامی نے بل میں شکایت کنندہ پر 5 سال سزا کی شق پر اعتراض اٹھایا۔
https://twitter.com/app_urdu/status/1583418821708505089?t=_K_OmFXl8OKZ-4SJuOAncQ&s=19
رکن اسمبلی اختر مینگل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جبری گمشدگی پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ لاپتا افراد کے معاملے پر خوف کی وجہ سے کوئی ایف آئی آر کاٹنے کو تیار نہیں۔ شکایت کنندہ پر الزام ثابت نہ ہونے پر 5 سال قید نا انصافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاپتا افراد کی برآمدگی کے بجائے لواحقین کو ان کی لاشیں دی جا تی ہیں۔ بی این پی(مینگل) نے شکایت کنندہ کیخلاف سزا تجویز کرنے کی شق بل سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔
دریں اثنا رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ جبری گمشدگیوں کا بل ٹھیک ہے مگر شق 514 میں ترمیم درست نہیں۔ حکومت پاکستان کی ذمے داری ہے کے لاپتا افراد کو بازیاب کروائے۔
رکن اسمبلی اسامہ قادری نے کہا کہ لاپتا افراد کا معاملہ انتہائی اہم مسئلہ ہے۔ سال ہا سال سے لوگ لاپتا ہیں۔ ان کے غم میں نڈھال لوگوں پر سزائیں تجویز کرنا درست نہیں۔
علاوہ ازیں جمعیت علمائے اسلام(ف) اور پیپلز پارٹی نے بھی جبری گمشدگیوں سے متعلق فوجداری قوانین میں شکایت کنندہ پر سزا کی تجویز کی مخالفت کی، جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل سے معترضہ شق نکال دی۔ بعد ازاں قومی اسمبلی نے جبری گمشدگیوں سے متعلق فوجداری قوانین ترمیمی بل 2022 منظور کرلیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C