اسلام آباد: منظور پشتین انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش، سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
👁️ 150 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: منظور پشتین انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش، سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو وفاقی دارالحکومت میں درج ایک مقدمے میں تفتیش کے لیے اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے منظور پشتین کو جمعرات کی صبح انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ کی استدعا کی۔
وائس آف امریکہ کے مطابق دورانِ سماعت منظور پشتین کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کا جسمانی ریمانڈ نہیں بنتا۔
وکیلِ صفائی نے مزید کہا کہ منظور پشتین کو بلوچستان سے اغوا کیا گیا اور تین روز بعد آج عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بلوچستان میں منظور پشتین کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی گئی تھی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد منظور پشتین کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 14 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ منظور پشتین کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشت گردی کی دفعہ ‘سیون اے ٹی اے’ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ان پر وفاقی دارالحکومت میں جلسے کے دوران پاکستان مخالف نعرے لگانے کا الزام ہے۔
بلوچستان حکومت نے منظور پشتین کو چار دسمبر کو حراست میں لینے کے بعد صوبہ بدر کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
ڈی آئی خان پولیس نے بدھ کو منظور پشتین کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا تھا جنہیں آج عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔
منظور پشتین کو حراست میں لیے جانے کا معاملہ پیر کو اس وقت سامنے آیا ہے جب وہ چمن سرحد پر نئی سفری پابندیوں کے خلاف کئی روز سے جاری تاجروں کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے بعد تربت میں لاپتا افراد کے دھرنے میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق
25/July/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
25/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8980 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4853 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3600 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2579 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2332 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C