اسلام آباد میں قرآنی اوراق کی مبینہ توہین پر احتجاج، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج
👁️ 150 بار دیکھا گیا
اسلام آباد میں قرآنی اوراق کی مبینہ توہین پر احتجاج، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقدس مذہبی کتاب (قرآن پاک) اوراق کچرے کے ڈھیر کے قریب بکھرے ہوئے پائے جانے پر نا معلوم افراد کے خلاف توہینِ مذہب کی دفعہ 295-بی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدس اوراق کی توہین کے معاملے پر مشتعل افراد نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان مرکزی شاہراہ کو کئی گھنٹوں تک بند رکھ کر احتجاج کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد کے تھانہ کورال میں سہیل ناصر نامی شخص کی درخواست پر درج مقدمے کے مطابق کھنہ پل کے قریب ہائی وے پر دو رکشے کھڑے تھے جن کے قریب ہی 15 سے 20 تھیلے موجود تھے۔ ان تھیلوں میں مقدس اوراق موجود تھے اور بعض اوراق گرین بیلٹ پر بھی بکھرے ہوئے تھے۔
مقامی افراد مقدس اوراق سڑک پر پڑے دیکھ کر مشتعل ہو گئے اور اجتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد ایکسپریس وے کو بلاک کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر مقدس اوراق کے تمام تھیلوں کو تحویل میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق وہاں موجود رکشہ ڈرائیورز نے راولپنڈی میں اپنے ساتھیوں کو فون کر کے بلوایا اور روڈ بلاک کرنے کے لیے رکشے استعمال کیے۔
اسلام آباد کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) ذوالفقار احمد نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے اس واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈی ایس پی ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ لیکن بظاہر یہ کسی مدرسے کی طرف سے تدفین کے لیے لے کر جانے والے تھیلے تھے۔ جو نامعلوم وجوہات کی وجہ سے سڑک کنارے رکھ دیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اس بارے میں تفتیش کر رہی ہے کہ یہ تھیلے آخر کار یہاں رکھے کس نے ہیں۔
پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔ البتہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔
احتجاج کے باعث چار گھنٹوں سے زائد وقت تک ایکسپریس وے بلاک رہی جس کی وجہ سے عام شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C