اسلام آباد کی انتظامیہ نے لال مسجد سے ملحقہ زیر تعمیر مدرسہ جامعہ حفصہ کی دیواریں گرا دیں
👁️ 218 بار دیکھا گیا
اسلام آباد کی انتظامیہ نے لال مسجد سے ملحقہ زیر تعمیر مدرسہ جامعہ حفصہ کی دیواریں گرا دیں
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے نے لال مسجد سے ملحقہ زیر تعمیر مدرسہ جامعہ حفصہ کا ایک حصہ گرادیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق سرکاری اراضی پر مدرسے کی دوبارہ سے غیر قانونی تعمیر کی جارہی تھی جس کی وجہ سے اس کے کچھ حصے کو گرایا گیا ہے۔
ان کے مطابق سرکاری اراضی پر ابھی صرف اس عمارت کی دیواریں کھڑی کی گئی تھیں جن کے بیشتر حصوں کو گرا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سنہ 2007 میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں لال مسجد آپریشن کے بعد لال مسجد سے ملحقہ جامعہ حفصہ کو منہدم کر دیا گیا تھا اور اُس وقت کی ضلعی انتظامیہ نے خواتین کے مدرسے کے لیے مسجد کی انتظامیہ کو اسلام آباد کے علاقے ترنول کے قریب دس مرلے کی زمین الاٹ کرنے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم لال مسجد کی انتظامیہ نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔
دوسری جانب، لال مسجد کے انتظامی امور کی نگرانی کرنے والے مولانا عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ جامعہ حفصہ کی دیواریں ضلعی انتظامیہ یا سی ڈی اے کے اہلکاروں نے نہیں بلکہ لال مسجد کی انتظامیہ نے خود گرائی ہیں۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے دعوی کیا کہ ضلعی انتظامیہ کے اہلکار یہ کام کرنے سے گھبراتے تھے اور انھیں خطرہ تھا کہ اگر وہ لال مسجد کی جانب پیش قدمی کریں گے تو انھیں تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔
اسلام آباد کے ایک مدرسے کی منتقلی اور لال مسجد کے سابق خطیب عبدالعزیز کی اہلیہ اُم حسان کی گرفتاری پر تنازع کیوں؟
مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اس معاملے میں کچھ علما کی خدمات بھی حاصل کی تھیں جس کی وجہ سے دیواریں گرانے کے عمل میں کوئی تصادم نہیں ہوا۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پیشکش کی گئی تھی کہ اگر وہ جامعہ حفصہ کی دیواریں گرا دیں تو انتظامیہ کی جانب سے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں گرفتار ام حسان کی درخواستِ ضمانت میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔
واضح رہے کہ 20 فروری کی شب پولیس نے ام حسان سمیت دیگر افراد کو کارِ سرکار میں مداخلت اور حکومتی اہلکاروں پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
مولانا عبالعزیز کا کہنا ہے کہ ام حسان اور اس مقدمے میں گرفتار دیگر خواتین کی آج ضمانت کی درخواست کی سماعت ہونا تھی جو ابھی تک نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس پیشکش کے بعد ہی لال مسجد انتظامیہ نے زیر تعمیر عمارت کی کچھ دیورایں گرائی ہیں۔
مولانا عبدالعزیز کے اس دعوے کے متعلق اسلام اباد کی ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اس بارے میں کوئی ردعمل نہیں دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4828 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3637 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C