افریقی ملک لائبیریا کے چرچ پر حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 29 افراد ہلاک
👁️ 125 بار دیکھا گیا
افریقی ملک لائبیریا کے چرچ پر حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 29 افراد ہلاک
منروویا (ڈیلی اردو/روئٹرز) مغربی افریقی ملک لائبیریا میں چرچ کی دعائیہ تقریب کے دوران ڈکیتوں کے حملے میں بھگدڑ مچنے سے بچوں اور خواتین سمیت 29 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے روئٹرز کے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے جبکہ واقعہ بدھ اور جمعرات کے درمیان رات کو پیش آیا۔
Stampede at Liberia church gathering kills 29 https://t.co/9GgYhBo1Nz pic.twitter.com/z0cBGbDvyX
— Reuters (@Reuters) January 20, 2022
مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ واقعہ دارالحکومت منروویا میں دعائیہ اجتماع میں پیش آیا، متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
تقریب میں شریک ایک رہائشی نے بتایا کہ بھگدڑ اس وقت شروع ہوئی جب مسلح افراد کے ایک گروپ نے ڈکیتی کی کوشش میں ہجوم پر حملہ کیا۔
موریاس نامی شخص نے بتایا کہ ہم نے ایک گروپ کو کٹ گلاسز اور دیگر ہتھیاروں کے ساتھ ہجوم کی جانب آتے دیکھا، دوڑنے کے دوران کچھ لوگ گر گئے۔
خیال رہے کہ لائبیرین اسٹریٹ گینگز کے گروہ جو زوگوس کے نام سے مشہور ہیں، عام طور پر چاقو اور دیگر چھوٹے ہتھیاروں سے ڈکیتی کرتے ہیں۔
پولیس کے ترجمان موسی کارٹر نے واقعے کی وجہ بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔
صدر جارج ویہ نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا اور کہا کہ لائبیرین ریڈ کراس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کو متاثرین کی مدد کے لیے بلایا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C