افغان سرزمین سے حملے بھارت کے اشارے پر ہوئے، پاکستانی وزیر اعظم
👁️ 347 بار دیکھا گیا
افغان سرزمین سے حملے بھارت کے اشارے پر ہوئے، پاکستانی وزیر اعظم
اسلام آباد (ڈیلی اردو ) بدھ کو کابینہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان پر ہونے والے حالیہ حملے بھارت کی شہہ پر کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’سب جانتے ہیں کہ جب یہ کارروائی کی گئی تو افغان طالبان کے وزیر خارجہ بھارت کا دورہ کر رہے تھے۔‘‘
شہباز شریف نے افغان سرزمین سے پاکستانی حدود پر حملوں کو ’’بھارت کے اشارے پر کی گئی جارحیت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب برداشت نہیں کرے گا اور ہر حملے کا جواب دیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ افغان طالبان اور بھارت کی حمایت یافتہ تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے بغیر کسی اشتعال کے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 23 پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے۔ ان کے بقول جواباً پاکستانی افواج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
شہباز شریف نے کہا، ’’پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن افغانستان نے بارہا ہماری امن کوششوں کو نظر انداز کیا۔ مستقل جنگ بندی کا فیصلہ افغان طالبان کو کرنا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ہر ممکن کوشش کر لی ہے اور طویل المدتی امن کے لیے اب افغان طالبان کو آگے بڑھنا ہو گا، ’’اب گیند افغان طالبان کی کورٹ میں ہے۔‘‘
وزیر اعظم نے واضح کیا کہ اگر افغان طالبان نے اسلام آباد حکومت کے ’’جائز‘‘ مطالبات نہ مانے تو پاکستانی فوج بھرپور کارروائی کر سکتی ہے۔ افغان طالبان اس الزام کو مسترد کرتے ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف حملوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان شدید سرحدی جھڑپوں کے بعد 48 گھنٹے کی جنگ بندی جاری ہے، لیکن دونوں جانب سے الزامات اور دھمکیوں کا سلسلہ تھما نہیں۔
وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں کہا، ’’گیند اب افغان طالبان کے کورٹ میں ہے۔ اگر وہ 48 گھنٹوں میں ہمارے جائز مطالبات مانتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔‘‘
شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان افغان سرزمین سے فعال تحریک طالبان پاکستان کے خاتمے اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
دوسری جانب، افغان طالبان حکومت نے الزام لگایا ہے کہ جنگ بندی سے چند گھنٹے قبل پاکستان نے کابل پر دو ڈرون حملے کیے، جن میں ایک رہائشی گھر اور بازار نشانہ بنے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ان حملوں میں پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔
پاکستانی حکام نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کو افغانستان سے داخل ہونے والے درجنوں عسکریت پسندوں کو خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں ہلاک کیا گیا۔
یہ بحران سن 2021 کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سب سے سنگین تصادم بن چکا ہے، اور خطے میں داعش و القاعدہ جیسے گروہوں کی سرگرمیوں کے تناظر میں مزید عدم استحکام کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C