افغان سیکیورٹی فورسز کا طالبان کیخلاف زمینی و فضائی حملے، 48 ہلاک
👁️ 247 بار دیکھا گیا
افغان سیکیورٹی فورسز کا طالبان کیخلاف زمینی و فضائی حملے، 48 ہلاک
کابل(ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے ہلمند، غزنی اور قندھار میں افغان سیکیورٹی فورسز کی فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں 48 طالبان جنگجوؤں ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار کے علاقے شاہ ولی کوٹ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کردیا۔
افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی نتیجے میں 36 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ افغانستان فورسز نے گزشتہ روز صوبے ہلمند کے مغربے حصّے میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کے دوران طالبان انٹیلی جنس چیف کو دو ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک کیا تھا۔
صوبے غزنی اور ہلمند میں زمینی اور فضائی حملوں میں 12 طالبان مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ فضائی حملوں میں اسلحہ ڈپو اور گاڑیوں کو بھی تباہ کیا گیا
افغان فورسز کا کہنا تھا کہ طالبان کمانڈر ملّا احمد صوبے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں اور ان کی منصوبہ بندی کا ذمہ دار تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے طالبان کمانڈر کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس نتیجے میں کمانڈر سمیت دو ساتھی بھی ہلاک ہوئے تھے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق فروری میں اب تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 19 طالبان دہشت گرد صوبہ ہلمند میں ہلاک ہوچکے ہیں تاہم طالبان کی جانب سے ہلاکتوں ککی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں اتحادی افواج کی جانب سے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا ترجمان صل عزیز اعظم ہلاک ہوا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عزیز اعظم عراق اور شام میں بحیثیت داعش کا ترجمان کام کرتا تھا، اس دہشت گرد گروہ میں اسے مرکزی رہنماؤں کی حیثیت بھی حاصل تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب : دہشت گردی کے مقدمات میں 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C