افغان صدر اشرف غنی کا 5 ہزار طالبان جنگجوؤں کو رہا کرنے کا اعلان
👁️ 83 بار دیکھا گیا
افغان صدر اشرف غنی کا 5 ہزار طالبان جنگجوؤں کو رہا کرنے کا اعلان
کابل (ڈیلی اردو) افغان صدراشرف غنی نے طالبان جنگجوؤں کی رہائی کا اعلان کردیا جب کہ امریکا نے امن معاہدے کے تحت افغانستان سے فوجی انخلا کا آغاز کردیا،انٹرا افغان ڈائیلاگ کے لیے مذاکراتی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی، دوسری جانب مریکی فوج کے ترجمان کرنل سنی لیگیٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فورسز کا انخلا امریکا طالبان امن معاہدے کے تحت کیا جارہا ہے۔
افغان خبر رساں ادارے کے مطابق دوسری مرتبہ صدر کا حلف اٹھانے والے افغان صدر اشرف غنی آج طالبان جنگجوؤں کی رہائی کا اعلان کریں گے اور ساتھ ہی انٹرا افغان ڈائیلاگ کے لیے مذاکراتی ٹیم بھی تشکیل دیں گے۔
Pompeo welcomes Ghani's announcement regarding the release of 5,000 Taliban prisonershttps://t.co/Bjun9Gcvve pic.twitter.com/9IVHOphYTP
— Khaama Press (KP) (@khaama) March 10, 2020
اس سلسلے میں افغان صدر کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ہم نے ایک فریم ورک حاصل کرلیا ہے، قیدیوں کے تبادلے کے لیے اب افغانستان میں مجموعی طور پر تشدد میں کمی واقع ہوئی ہے۔
افغان حکومت کے زیر حراست تقریبا 5 ہزار طالبان جنگجوؤں (قیدیوں) کی رہائی دوحہ میں ہونے والے امریکا طالبان امن معاہدے کا حصہ ہے جو انٹرا افغان ڈائیلاگ کے راہ ہموار کرے گی۔
اشرف غنی نے کہا کہ سول سوسائٹی کے ممبران، بااثر حلقوں، خواتین، نوجوان اور علما کے نمائندگان سے مشاورت کے بعد مذاکراتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے دوحہ میں ہونے والے معاہدے کے چند گھنٹوں بعد طالبان کے قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا تھا۔
انہوں نے کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا، طالبان کے قیدیوں کا معاملہ افغانستان کے عوام کا حق خود ارادیت ہے۔
افغان صدر کے اس بیان پر طالبان نے بھی انٹرا افغان مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
دوسری جانب امریکا نے افغانستان سے اپنی فوج کے انخلا کا آغاز کردیا ہے۔ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل سنی لیگیٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فورسز کا انخلا امریکا طالبان امن معاہدے کے تحت کیا جارہا ہے، معاہدے کے 135 روز میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر کے 8600 کرنے پر قائم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5085 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C