افغان طالبان اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، اے آئی جی خیبر پختونخوا
👁️ 49 بار دیکھا گیا
افغان طالبان اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، اے آئی جی خیبر پختونخوا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخوا محمد علی بابا خیل کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور کالعدم ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
خیبرپختونخوا میں امن و سکیورٹی کو درپیش چیلنجز کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اے آئی جی کے پی محمد علی بابا خیل کا کہنا تھا رواں سال اب تک 115 پولیس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں، پولیس پر حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ پولیس اپنا کام کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر دہشتگردی کی حالیہ لہر دیکھنےمیں آئی ہے، ہمیں قومی سلامتی کے تناظرمیں 18ویں ترمیم پر دوبارہ سوچنا ہوگا۔
محمد علی بابا خیل کا کہنا تھا ہم نے عسکریت پسندوں کی تشکیل دیکھی اور ان کا بندوبست کیا، ہم نے دیکھا کہ ٹی ٹی پی کی ازسرنو تشکیل کی گئی، ٹی ٹی پی اپنا افغان طالبان سے موازنہ کراتی ہے جو غلط ہے لیکن طالبان اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
اے آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے قابض فوجوں کے خلاف لڑائی کی مگر پاکستان میں ایک حکومت ہے، پاکستان قوم پر مبنی ریاست کا خواہشمند ہے، پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج ایسے عناصرکے حمایتیوں کو قابو کرنا ہے۔
محمد علی بابا خیل نے کہا کہ امریکا افغانستان میں 7 ارب ڈالر کا فوجی ساز و سامان چھوڑ گیا ہے، دہشتگردی کی حالیہ وارداتوں میں وہی جدید سامان استعمال کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکا کو نئے حملے پر سخت جواب دینے کا انتباہ، خطے کے دیگر ممالک کو بھی تنبیہ
20/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11848 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C