افغان طالبان نے پاکستان سے 10 ارب روپے مانگنے کا دعویٰ مسترد کردیا
👁️ 111 بار دیکھا گیا
افغان طالبان نے پاکستان سے 10 ارب روپے مانگنے کا دعویٰ مسترد کردیا
کابل + اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) طالبان حکومت نے پاکستان کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ طالبان نے ٹی ٹی پی جنگجوؤں کو ‘ڈیورنڈ لائن’ کے قریبی علاقوں سے افغانستان کے اندر منتقل کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان سے 10 ارب روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
طالبان کے حامی میڈیا اداروں کی جانب سے طالبان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت کا ایکس پر پوسٹ کیا گیا ایک آڈیو پیغام چلایا گیا ہے جس میں وہ پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا رقم مانگنے سے متعلق دعویٰ مسترد کر رہے ہیں۔
ان کے بقول “یہ افسوس ناک ہے کہ پاکستانی حکام کس مقصد کے لیے ایسے دعوے کر رہے ہیں۔”
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت نے ٹی ٹی پی جنگجوؤں کو سرحدی علاقوں سے افغانستان کے اندر دیگر حصوں میں منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد سے 10 ارب روپے (تین کروڑ 60 لاکھ ڈالر) مانگے تھے۔
پاکستان کے نجی ٹی ٹی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بدھ کو گفتگو میں خواجہ آصف نے سابق دورِ حکومت میں طالبان حکومت سے ہونے والی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پاکستانی سرکاری وفد کا حصہ تھے جو ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں سے متعلق طالبان حکومت سے بات چیت کرنے گیا تھا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے طالبان حکام سے کہا کہ ہم 10 ارب روپے دے بھی دیں تو کیا ضمانت ہے کہ وہ واپس ان علاقوں میں نہیں آئیں گے تو اس کا طالبان حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔
واضح رہے کہ طالبان حکومت کے ترجمان ماضی میں اس طرح کے منصوبے کا ذکر کر چکے ہیں۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے وزیرستان سے آنے والے پناہ گزینوں سے متعلق جون 2023 میں وائس آف امریکہ کو بذریعہ فون بتایا تھا کہ پناہ گزین اس وقت خوست، کنڑ اور دیگر ملحقہ افغان سرحدی صوبوں میں موجود ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ “اماراتِ اسلامی انہیں (افغانستان میں) دور دراز صوبوں میں منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کی (سرحدی) لائنز تک رسائی نہیں ہو نہ ہی وہ پاکستان میں ہونے والے حملوں یا تشدد کی کسی قسم کی کارروائی میں ملوث ہوں۔” تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی تھی۔
افغانستان میں 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان کے مغربی سرحدی علاقوں میں عسکریت پسندی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اسلام آباد کا الزام ہے کہ کابل کے طالبان حکام عسکریت پسندوں کو پناہ دینے اور افغان سر زمین کو پاکستان پر حملے کے لیے استعمال ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔ طالبان حکومت ان الزام کی تردید کرتی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب گزشتہ ماہ پاکستان کی افغانستان میں ایک مبینہ فضائی کارروائی میں طالبان حکومت کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 46 افراد ہلاک ہوئے۔
طالبان حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ صوبہ پکتیکا میں پاکستان نے چار علاقوں میں کارروائی کی۔ تاہم پاکستان نے باضابطہ طور پر اس حملے کی تصدیق نہیں کی تھی۔
اس واقعے کے بعد طالبان اور پاکستانی سرحدی فورسز کے درمیان دونوں ممالک کو تقسیم کرنے والی ‘ڈیورنڈ لائن’ پر مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئی تھیں۔ طالبان نے پاکستانی سرحدی فورسز کے خلاف کارروائیوں کو ‘جوابی آپریشن’ کا نام دیا تھا۔
اسی کے ساتھ ساتھ افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیرِ اطلاعات خیراللہ خیرخواہ نے اشارہ دیا تھا کہ اُن کی حکومت پاکستان مخالف عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
طالبان رہنما نے کہا تھا کہ ملکی روایات کے مطابق پاکستان سے آنے والے لوگ افغانستان کے “مہمان” ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 18 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4539 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3261 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1887 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C