افغان طالبان کی پاکستانی فوج کے بیانات پر سخت ردعمل
👁️ 256 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کی پاکستانی فوج کے بیانات پر سخت ردعمل
کابل (ڈیلی اردو، اے پی، اے ایف پی) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے منگل کے روز پاکستان کے فوجی ترجمان کے بیانات کو’’غیر ذمہ دارانہ، اشتعال انگیز اور بے بنیاد پروپیگنڈا‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افغانستان کی زمینی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے۔
سوشل میڈيا ایکس پر جاری کیے گئے ایک بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کے فوجی ترجمان احمد شریف چوہدری کی جانب سے افغانستان کے سیاسی اور سماجی ڈھانچے سے متعلق تبصروں کو ’’حقائق سے برعکس‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ان کے بیانات ایک ذمہ دار فوجی عہدے کے شایان شان نہیں۔
دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کی حساسیت کا حوالہ دیتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کے ریاستی اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنے داخلی مسائل کے حل پر توجہ دیں اور ایسے بیانات دینے سے گریز کریں جو سفارتی دائرہ کار سے باہر ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان ایک خودمختار اور مستحکم ملک ہے، جو ایک مضبوط سکیورٹی ڈھانچے اور مقتدر قیادت کا حامل ہے اور اپنی پوری سرزمین پر مکمل حاکمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے داخلی معاملات پر تبصرے اور ’’دھمکی آمیز زبان‘‘ کا استعمال افغان عوام کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔
اس سے قبل منگل کے روز ہی ایک پریس کانفرنس میں احمد شریف چوہدری نے کہا کہ 2025 میں پاکستان کی اولین ترجیح سکیورٹی ، بالخصوص انسدادِ دہشت گردی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجودہ انتظامی ڈھانچہ ایک باقاعدہ ’’حکومت‘‘ کے زمرے میں نہیں آتا اور انہوں نے طالبان کی حکومت کو ایک ’’عبوری انتظامیہ‘‘ کے طور پر پیش کیا۔
ذبیح اللہ مجاہد نے ایکس پر اردو زبان میں لکھا ہے کہ پاکستان کے متعلقہ اداروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمے دارانہ طرز عمل اور سنجیدہ بیانات کی روش اختیار کریں۔
پاکستانی فوجی ترجمان نے کیا کہا تھا؟
واضح رہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے دوحہ معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی فوج کے ترجمان احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ اس معاہدے کے تحت افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ کیے جانے کی شرط شامل ہے۔ تاہم، ان کا دعویٰ تھا کہ اس وقت افغانستان میں دہشت گرد گروہ اور کالعدم تنظیمیں موجود ہیں اور خطے میں یہ ملک دہشت گرد سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے۔
انہوں نے عسکریت پسند گروپوں پر افغان سرزمین استعمال کرنے اور بھارت پر ان کی پشت پناہی کا الزام لگایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ’’وار اکانومی‘‘ (جنگی معیشت) کو دہشت گردی کی ایک بڑی وجہ قرار دیا اور افغانستان میں چھوڑے گئے تقریبا سوا سات ارب ڈالر کے جدید امریکی اسلحے کے استعمال پر بھی سوال اٹھائے۔
چوہدری نے کہا کہ دوحہ معاہدے کے باوجود وعدے پورے نہیں ہوئے، ’’نہ تو کوئی نمائندہ حکومت بنی اور نہ ہی افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکا گیا۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ بی ایل اے، ٹی ٹی پی اور شام سے آئے 2500 غیر ملکی دہشت گرد افغانستان سے کام کر رہے ہیں۔
افغان طالبان اس نوعیت کے الزامات کو بار بار مسترد کرتے رہے ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ وہ افغان سرزمین کو کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف خطرات یا حملوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9011 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4892 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4552 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3757 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3630 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2616 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C