افغانستان : قندھار میں خواتین کے انڈرویئر و دیگر ضروری اشیاء فروخت کرنے والے 18 دکاندار گرفتار
👁️ 137 بار دیکھا گیا
افغانستان : قندھار میں خواتین کے انڈرویئر و دیگر ضروری اشیاء فروخت کرنے والے 18 دکاندار گرفتار
کابل(ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبہ قندھار میں طالبان کے امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے اہلکاروں نے خواتین کے زیرِ جامہ(انڈر ویئر) سمیت دیگر ضروری اشیا فروخت کرنے والے 18 دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق دکانداروں کو قندھار شہر کے چہاراہی شہیدان سے متصل رنگ ریزان گلی میں گزشتہ شام حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد خواتین کے زیرِ جامہ، ملبوسات اور دیگر ضروری اشیا کی خرید و فروخت کرتے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر دکانداروں کو داڑھی منڈوانے اور خواتین کے ساتھ خرید و فروخت کے دوران مبینہ طور پر طالبان کے مقرر کردہ ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے مختلف الزامات کے تحت شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل ہرات میں اقوام متحدہ سے وابستہ بعض ملازمین کو بھی داڑھی سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
واضح رہے کہ قندھار میں خواتین کے زیرِ جامہ کی فروخت پر طالبان کی جانب سے پابندیوں سے متعلق رپورٹس اس سے پہلے بھی سامنے آچکی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26272 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15520 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11801 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7386 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C