افغانستان اور پاکستان کے درمیان امن مذاکرات میں اہم پیش رفت، چین کا دعویٰ
👁️ 302 بار دیکھا گیا
افغانستان اور پاکستان کے درمیان امن مذاکرات میں اہم پیش رفت، چین کا دعویٰ
بیجنگ (ڈیلی اردو) چین نے کہا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان آج بروز جمعہ دونوں ممالک کے درمیان ہفتوں تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا، ’’مشاورت کا عمل مسلسل اور منظم طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔‘‘
چینی حکومت دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کر رہی ہے۔ اسلام آباد اور کابل کے نمائندوں نے بدھ کے روز مغربی چین کے شہر ارمچی میں دوبارہ مذاکرات شروع کیے تھے۔
ماؤ ننگ نے مزید کہا کہ تینوں فریق میڈیا کوریج سمیت مذاکرات کے ایک مخصوص عملی طریقۂ کار پر بھی اتفاق کر چکے ہیں، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
ان کے مطابق حالیہ پاکستان-افغانستان کشیدگی کے بعد چین مختلف سطحوں اور ذرائع کے ذریعے دونوں ممالک سے رابطے میں رہا اور مذاکرات کے لیے حالات اور پلیٹ فارم فراہم کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک چین کی ثالثی کی کوششوں کو اہمیت دیتے ہیں اور دوبارہ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تیار ہیں، جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3577 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3524 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C