افغانستان بمباری: پاکستان دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں سویلین ہلاکتوں سے اجتناب یقینی بنائے، امریکا
👁️ 92 بار دیکھا گیا
افغانستان بمباری: پاکستان دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں سویلین ہلاکتوں سے اجتناب یقینی بنائے، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں پاکستان کی فوجی کارروائی کی رپورٹس سے آگاہ ہے۔ تاہم اس دوران بچوں کی ہلاکتوں کی رپورٹس پر تشویش ہے۔
وائس آف امریکہ کے سوال کے جواب میں بھیجے گئے بیان میں امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ان رپورٹس سے آگاہ ہیں کہ پاکستان نے افغانستان میں کالعدم تحریکِ طالبان (ٹی ٹی پی) کے کیمپ پر فضائی حملے کیے ہیں۔ لیکن ہمیں اس کارروائی میں بچوں کی ہلاکت کی رپورٹس پر تشویش ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے کئی دہائیوں کے دوران دہشت گرد حملوں اور ٹی ٹی پی کے حالیہ حملوں میں بھاری جانی نقصان اُٹھایا ہے۔ لیکن ہم پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ یہ یقینی بنائے کہ انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں عام شہری نہ مارے جائیں۔
خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت نے تصدیق کی تھی صوبہ پکتیکا میں پاکستان کے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 46 ہو گئی ہے۔ طالبان کی وزارتِ دفاع نے حملے کا جواب دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔
منگل کو پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع نے پکتیکا میں چار مقامات پر بمباری کی تصدیق کی تھی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ عسکریت پسند سرحد پار سے پاکستان کے اندر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاکستانی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کارروائی میں اہم کمانڈروں سمیت 42 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے بیان میں افغانستان میں طالبان حکومت پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔
دوسری جانب پاکستان کے دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد گروہوں سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے سرحدی علاقوں میں کارروائیاں کرتا ہے۔
جمعرات کو پریس بریفنگ کے دوران اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے اور ہم دہشت گردی کے خطرے سے مقابلے کے لیے افغانستان کے ساتھ ہمیشہ ڈائیلاگ اور باہمی اشتراک کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ افغانستان اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف حملوں میں استعمال ہونے سے روکے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب کا بڑا قدم، بحیرۂ احمر کے تحفظ کے لیے کثیرالملکی بحری اتحاد
30/July/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
ہنگو: قبائلی عمائدین کی کوششوں سے ٹی ٹی پی کی تحویل سے 6 اہلکار بازیاب
30/July/2026 👁️ 215 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد ناکام، ٹرمپ کے اختیارات برقرار
30/July/2026 👁️ 572 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک
30/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیاں تباہ
30/July/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
پاکستان نے عراق میں سعودی کارروائی کو حقِ دفاع قرار دے دیا
30/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8997 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4870 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3743 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3613 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2598 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2346 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C