افغانستان: طالبان نے مذہب اسلام کی توہین کے الزام میں معروف فیشن ماڈل کو گرفتار کرلیا
👁️ 343 بار دیکھا گیا
افغانستان: طالبان نے مذہب اسلام کی توہین کے الزام میں معروف فیشن ماڈل کو گرفتار کرلیا
کابل (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) افغان طالبان حکمرانوں نے ملک کے ایک معروف فیشن ماڈل اجمل حقی اور ان کے تین ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان تینوں پر مذہب اسلام اور مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کی آیات کی توہین کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
افغانستان میں طالبان کے کنٹرول والی خفیہ ایجنسی نے دو روز قبل ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں معروف افغان ماڈل اجمل حقی ہتھکڑیوں میں جکڑے نظر آئے۔ اجمل حقی ملک میں اپنے فیشن شوز، یوٹیوب کلپس اور ماڈلنگ ایونٹس کی وجہ سے کافی معروف ہیں۔
سوشل میڈیا میں بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی ایک اور متنازعہ ویڈیو میں اجمل حقی کو اپنے ایک ساتھی غلام سخی کے ساتھ ہنستے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ ویڈیو میں غلام سخی عربی میں قرآنی آیات کی مزاحیہ انداز میں تلاوت کر رہے ہیں۔
The Taliban have detained #Afghanistan’s famous fashion model and YouTuber #AjmalHaqiqi. The Taliban have accused him of disrespecting ‘Islam & Afghan culture’. In this video, he is giving a forced confession and it is evident that he has been beaten as well.#FreeAjmal pic.twitter.com/JjBnMcTIVk
— Qais Alamdar (@Qaisalamdar) June 7, 2022
ان کی گرفتاری اسی متنازعہ ویڈیو کے بعد عمل میں آئی اور طالبان نے ان گرفتاریوں کے بعد حقی اور ان کے ساتھیوں کی ایک ویڈیو بھی جاری کی، جس میں وہ ہلکے بھورے رنگ کے جیل کے لباس میں کھڑے ہیں اور طالبان حکومت اور مذہبی علماء سے معافی مانگ رہے ہیں۔
اس ویڈیو کے ساتھ ہی دری زبان میں ایک پیغام بھی پوسٹ کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ، ’’کسی کو بھی قرآنی آیات یا پیغمبر اسلام کے اقوال کی توہین کرنے کی اجازت نہیں ہے۔‘‘
یہ واقعہ منگل کے دن کا ہے اور پھر بدھ کے روز انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان جاری کیا، جس میں طالبان پر زور دیا گیا کہ وہ حقی اور ان کے ساتھیوں کو ’’فوری اور غیر مشروط طریقے سے‘‘ رہا کر دیں۔
جنوبی ایشیا میں ایمنسٹی کی مہم چلانے والی سمیرا حمیدی نے ان گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اجمل حقی اور ان کے ساتھیوں کو حراست میں لے کر اور انہیں معافی مانگنے پر مجبور کر کے طالبان نے ’’آزادی اظہار کے حق پر ایک کھلا حملہ‘‘ کیا ہے۔ اس بیان میں طالبان کی جانب سے، ’’ایسے لوگوں پر مسلسل سنسر شپ کی بھی مذمت کی گئی جو آزادانہ طور پر اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
اس حوالے سے جب کابل میں طالبان حکام سے تبصرے کی درخواست کی گئی تو فوری طور پر اس کا کوئی جواب نہیں آیا۔ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ فیشن ماڈل اجمل حقی اور ان کے ساتھیوں کو طالبان کے زیر انتظام عدالت میں کس طرح کے مقدمے کا سامنا ہے۔ گرفتار شدہ ماڈلز کے اہل خانہ کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
طالبان نے گزشتہ اگست میں امریکی فوجیوں کے انخلا کے آخری ہفتوں کے دوران کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے ساتھ ہی اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا اور تب سے وہ اسلامی قانون کی اپنی سخت تشریح کے مطابق اس طرح کے اقدامات کرتے رہے ہیں۔ اس حوالے سے خواتین اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ان کے بعض اقدامات پر شدید نکتہ چینی بھی ہوتی رہی ہے۔
ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ اقتدار پر قبضے کے بعد سے ہی طالبان ’’ہراس شخص پر دھمکیاں، ایذا رسانی اور تشدد کا استعمال کر رہے ہیں جس نے انسانی حقوق یا جدید اقدار کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ اس میں دیگر افراد کے علاوہ، انسانی حقوق کے محافظ، خواتین کارکنان، صحافی، اور تعلیمی اداروں کے اراکین خاص طور پر شامل ہیں۔‘‘
ایمنسٹی نے طالبان پر بھی زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں ایک حقیقی اتھارٹی کے طور پر، ’’بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی پاسداری کریں اور بلا تفریق اظہار رائے کی آزادی کے حق کا احترام کریں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 251 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 351 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8953 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4794 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2833 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2558 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2314 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C