افغانستان: طالبان کا لڑکیوں کو ہائی اسکول جانے کی اجازت دینے کا اعلان
👁️ 156 بار دیکھا گیا
افغانستان: طالبان کا لڑکیوں کو ہائی اسکول جانے کی اجازت دینے کا اعلان
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے آئندہ ہفتے سے ہائی اسکول کھلنے پر افغانستان میں لڑکیوں کو تعلیمی اداروں میں واپس جانے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل کئی ماہ تک اس حوالے سے غیریقینی صورتحال کے بادل منڈلا رہے تھے کہ کیا طالبان لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم تک مکمل رسائی کی اجازت دیں گے یا نہیں۔
وزارت تعلیم کے ترجمان عزیز احمد ریان نے کہا کہ اسکول تمام لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے کھولے جا رہے ہیں۔
البتہ انہوں نے واضح کیا کہ لڑکیوں کے لیے کچھ شرائط ہیں، طالبات کو لڑکوں سے الگ اور صرف خواتین اساتذہ کے ذریعے پڑھایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان دیہی علاقوں میں جہاں خواتین اساتذہ کی کمی ہے، وہاں بڑی عمر کے مرد اساتذہ کو لڑکیوں کو پڑھانے کی اجازت ہو گی۔
عزیز احمد نے کہا کہ اس سال ایک بھی اسکول بند نہیں ہو گا، اگر کوئی اسکول بند ہوتا ہے تو اسے کھولنا وزارت تعلیم کی ذمہ داری ہے۔
افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد لڑکیوں اور خواتین کو اسکولوں اور کالجوں میں داخلے اور تعلیم کے حصول کی اجازت دینا ایک اہم مطالبہ رہا ہے۔
لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ سلوک پر تشویش اور معزول انتظامیہ کے سابق فوجیوں اور اہلکاروں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کے پیش نظر بیشتر ممالک نے طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
دوسری جانب طالبان نے مبینہ بدسلوکی کے ان الزامات کی تحقیقات کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے سابقہ دشمنوں سے بدلہ نہیں لینا چاہتے۔
یاد رہے کہ 1996 سے 2001 تک اپنے سابقہ دور حکومت میں طالبان نے افغانستان میں خواتین کی تعلیم اور زیادہ تر ملازمتوں پر پابندی لگا دی تھی اور موجودہ دور حکومت میں بھی خواتین اور لڑکیوں کے مقابلے میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے تعلیمی اداروں کا رخ کرنے والے لڑکوں اور مرد اساتذہ کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C