افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر مولوی فقیر محمد کے گھر پر ڈرون حملہ
👁️ 27 بار دیکھا گیا
افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر مولوی فقیر محمد کے گھر پر ڈرون حملہ
کابل + پشاور (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) افغانستان کے صوبے کنڑ میں مشتبہ ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو کارکن زخمی ہوئے ہیں تاہم اس حملے میں تنظیم کے اہم رہنما مولوی فقیر محمد محفوظ رہے۔
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق جمعرات کی شام افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں ایک گھر پر ڈرون حملہ کیا گیا۔
‘اے ایف پی’ نے ٹی ٹی پی کے ذرائع سے بتایا ہے کہ ڈرون حملہ کنڑ کے گاؤں چوگام کے ایک کمپاؤنڈ پر کیا گیا اور اس حملے کا نشانہ مولوی فقیر محمد تھے۔ تاہم حملے کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔
حملے سے متعلق اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا ہے۔
ٹی ٹی پی کے مطابق ڈرون حملے کا ہدف بننے والا کمپاؤنڈ پاکستان کی سرحد پار کر کے آنے والے ٹی ٹی پی جنگجوؤں کا اہم ٹھکانہ ہے۔
واضح رہے کہ ڈرون حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حکومتِ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان گزشتہ ہفتے ہی ایک ماہ کی جنگ بندی معاہدے کی میعاد مکمل ہوئی ہے۔
معاہدے کی مدت مکمل ہونے کے بعد ٹی ٹی پی نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اسلام آباد کی جانب سے ان کے جنگجوؤں کو ہلاک کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ مولوی فقیر محمد سابق افغان صدر اشرف غنی کے دورِ حکومت میں گرفتار کیے گئے تھے اور وہ کئی برس تک بگرام جیل میں قید بھی رہے۔ طالبان نے رواں برس اگست میں ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد مولوی فقیر محمد کو جیل سے رہا کر دیا تھا۔
افغان طالبان کے ترجمان بلال کریمی نے ‘اے ایف پی’ کو بتایا ہے کہ کنڑ میں ہونے والا دھماکہ بارودی مواد کی وجہ سے ہوا ہے۔ تاہم انہوں نے دھماکے کی مزید وضاحت نہیں کی۔
واضح رہے کہ 14 برس قبل منظر عام پر آنے والی کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی پر پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے الزامات لگتے رہے ہیں جب کہ اکثر و بیشتر ٹی ٹی پی خود بھی تخریبی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
ٹی ٹی پی نے سات برس قبل پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کی ذمے داری بھی قبول کی تھی۔
اس حملے میں لگ بھگ 150 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں 132 بچے بھی شامل تھے۔ اس حملے کے بعد پاکستان نے ٹی ٹی پی کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد کالعدم تنظیم کے کئی رہنما افغانستان فرار ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع، متعدد علاقوں میں دھماکے
12/July/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک
12/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
مجتبیٰ خامنہ ای کا علی خامنہ ای کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عزم، ٹرمپ کی ایران کو سخت تنبیہ
12/July/2026 👁️ 357 بار دیکھا گیا
بنوں پولیس کا 40 مطلوب دہشت گردوں پر کروڑوں روپے انعام کا اعلان
12/July/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8925 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4759 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3538 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2536 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2284 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1974 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C