افغانستان میں حالات دہشتگردی اور خانہ جنگی کی طرف لوٹ رہے ہیں، امریکی جنرل
👁️ 44 بار دیکھا گیا
افغانستان میں حالات دہشتگردی اور خانہ جنگی کی طرف لوٹ رہے ہیں، امریکی جنرل
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی) امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی ہو سکتی ہے اور ایسی صورت میں دہشت گرد گروپ دوبارہ سر اُٹھا سکتے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے ‘فوکس نیوز’ سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل مارک ملی نے کہا کہ “افغانستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس تناظر میں میرا عسکری تجربہ کہتا ہے کہ ملک خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے۔”
انہوں نے سوال اُٹھایا کہ کیا طالبان جنہوں نے ابھی تک حکومت کا اعلان نہیں کیا وہ مضبوط اقتدار اور مؤثر حکمرانی کے قابل ہوں گے؟
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ نے رپورٹ کیا کہ جنرل مارک ملی کا کہنا تھا کہ “مجھے لگتا ہے کہ وہاں بڑے پیمانے پر خانہ جنگی کا زیادہ امکان ہے اور اس کے نتیجے میں ایسے حالات پیدا ہوں گے جو حقیقت میں القاعدہ کی تشکیل نو یا داعش یا دیگر دہشت گروپس کے پروان چڑھنے کا سبب بن سکتے ہیں۔”
جنرل مارک ملی نے کہا کہ افغانستان میں ایسے حالات جنم لے سکتے ہیں جس میں آئندہ 12، 24 یا 36 مہینوں کے اندر آپ اس خطے میں دہشت گردی کو دوبارہ پنپتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے اعلان کے ساتھ ہی طالبان نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں اپنی پیش قدمی تیز کر دی تھی۔ البتہ توقعات کے برعکس طالبان نے 15 اگست کو کابل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا تھا جس کے بعد غیر ملکی فورسز اور ان کے لیے کام کرنے والے افراد کے انخلا میں تیزی آئی تھی۔
کابل پر کنٹرول کے باوجود طالبان کو اب بھی شمالی افغانستان کے صوبے پنجشیر میں مزاحمت کا سامنا ہے اور اطلاعات کے مطابق وہاں اب بھی لڑائی جاری ہے۔
امریکہ سمیت دیگر مغربی ممالک کو یہ خدشہ ہے کہ فورسز کے انخلا کے بعد کہیں افغانستان دوبارہ ایسے دہشت گردوں کی آماجگاہ نہ بن جائے جو ان ممالک پر حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
البتہ امریکی حکام یہ واضح کر چکے ہیں کہ اگر افغان سرزمین امریکہ کے خلاف استعمال ہوئی تو امریکہ غیر معمولی ردِعمل دے گا۔
البتہ طالبان یہ یقین دہانی کراتے رہے ہیں کہ وہ کسی کو بھی افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
خیال رہے کہ سوویت یونین کے انخلا کے بعد نوے کی دہائی میں بھی افغانستان میں خانہ جنگی شروع ہو گئی تھی جس میں لاکھوں افغان شہری ہلاک ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کی نئی لہر، دوسرے روز بھی چابہار اور دیگر مقامات پر بمباری
09/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت حملے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی تعداد 27 ہوگئی
08/July/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ عبوری جنگ بندی ڈیل ختم ہو چکی، امریکی صدر ٹرمپ
08/July/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
بلوچستان: لسبیلہ می فوجی قافلے پر بم حملہ، 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک
08/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
یوکرینی ڈرونز کے روسی آئل ریفائنریز، ٹینکرز اور پائپ لائن تنصیبات پر حملے
08/July/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت میں طالبان کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد لاپتا
08/July/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8907 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4736 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3525 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2524 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1966 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C