افغانستان میں طالبان قبضے کے بعد بندوقوں کے سائے میں خبرنامہ
👁️ 163 بار دیکھا گیا
افغانستان میں طالبان قبضے کے بعد بندوقوں کے سائے میں خبرنامہ
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں طالبان کے کنٹرول اور امریکی انخلا کے بعد حالات میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے، خطے کے منظر نامے کے ساتھ ٹی وی کا خبر نامہ بھی بدل گیا ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق افغانستان کے ایک مقامی چینل کے نیوز اینکر کی 42 سیکنڈز کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر چل رہی ہے جس میں اینکر طالبان کی بندوقوں کے سائے میں اپنی ہیڈ لائن مکمل کر رہا ہے۔
اتوار کو کابل میں ایک سٹوڈیو پر مبینہ طور پر دھاوا بولنے کے بعد کا ایک حیران کن لمحہ، جب ایک افغان ٹی وی نیوز پریزینٹر نے طالبان کی بندوقوں کے سائے میں ہیڈلائنز پڑھیں۔
This is surreal. Taliban militants are posing behind this visibly petrified TV host with guns and making him to say that people of #Afghanistan shouldn’t be scared of the Islamic Emirate. Taliban itself is synonymous with fear in the minds of millions. This is just another proof. pic.twitter.com/3lIAdhWC4Q
— Masih Alinejad ????️ (@AlinejadMasih) August 29, 2021
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 8 طالبان بندوقیں تھامے اسٹوڈیو میں اینکر کے پیچھے کھڑے ہیں۔ جبکہ اینکر اپنے سامعین سے مخاطب ہے اور کہہ رہا ہے کہ طالبان کا ساتھ دیں اور ان سے گھبرائیں نہیں۔
ٹی وی اسٹوڈیو نے طالبان کی جانب سے زور دینے پر نیوز اینکر سے طالبان کی تعریف کرنے کا کلپ آن لائن شیئر کیا ہے۔ 42 سیکنڈ کے کلپ کو اب تک ایک ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کے مطابق افغانستان کی نیوز اینکر بہشتا ارغند اپنے اہلخانہ سمیت افغانستان کو خیرباد کہہ گئیں اور بیرون ملک منتقل ہو گئیں۔
بہشتا ارغند کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد کی طرح میں بھی افغانستان چھوڑنے پر مجبور ہو گئی کیونکہ مجھے بھی دیگر لوگوں کی طرح طالبان کا خوف تھا، تاہم ایک ان ایسا ضرور آئے گا جب میں اپنے وطن واپس لوٹوں گی۔
افغانستان کی نیوز اینکر 24 سالہ بہشتا ارغند نے طالبان کے کابل آنے کے بعد طالبان رہنما مولوی عبدالحق حمد کا پہلا براہ راست انٹرویو کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C